اردو
हिन्दी
مارچ 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند علامہ قمرالدین: صاحب علم تھا نہ رہا

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
131
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

خراج عقیدت: ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلی

آہ!دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث علامہ قمر الدین ؒ دنیا میں نہ رہے* آپ نے 58 سال دارالعلوم دیوبند میں جبکہ 66 سال سے زیادہ عرصہ تک علوم قرآن حدیث کی تعلیم دی۔ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد رشید، مادر علمی دارالعلوم دیوبند کے قدیم ترین استاذ، میرے اور دنیا کے چپہ چپہ میں پھیلے ہزاروں علماء دین کے مشفق استاذ حضرت علامہ قمر الدین رحمۃ اللہ علیہ طویل علالت کے بعد 22 دسمبر 2024 (20 جمادی الثانی 1446) بروز اتوار بوقت نماز فجر 86 سال کی عمر میں اپنے حقیقی مولا سے جاملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ ہزاروں تلامذہ جسمانی دوری کے باوجود آپ کی شفقت اورمحبت کی وجہ سے اپنے استاذ سے خصوصی تعلق رکھتے ہیں، چنانچہ چند گھنٹوں میں بجلی کی طرح یہ خبر دنیا کے کونے کونے میں پھیل گئی۔ خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا، لیکن یہ کہہ کر اپنے آپ کو مطمئن کرنے کی کوشش کی کہ موت کا مزہ ہر شخص کو چکھنا ہے اور کون ہے جس کو موت سے چھٹکارا اور مفر ہے۔ ابنیاء کرام، صحابہئ کرام اور عظیم محدثین ومفسرین کو بھی اس مرحلہ سے گزرنا پڑا ہے۔ دنیا کے بڑے بڑے حصوں پر حکومت کرنے والے بھی آج دو گز زمین میں مدفون ہیں۔ یہ تو خالق کائنات کا نظام ہے، جس نے موت اور زندگی اس لئے پیدا کی کہ وہ ہمیں آزمائے کہ ہم میں سے کون عمل میں زیادہ بہتر ہے۔
دارالعلوم دیوبند کے میرے قیام (1994-1989) کے دوران حضرت سے میرا خصوصی تعلق تھا۔ حضرت سے حدیث کی دو مشہور کتابیں صحیح مسلم (جلد ثانی) اور ابودادو (جلد ثانی) فضیلت کے آخری سال میں جبکہ ہفتم کے سال میں بیضاوی شریف پڑھی ہے۔
حضرت علامہ قمر الدین احمد ؒ بن حاجی بشیر احمد مرحوم 3 فروری 1938 کو گورکھپور، قصبہ بڑہل گنج میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے ہی مقام پر حاصل کرنے کے بعد مدرسہ احیاء العلوم مبارکپور اور دارالعلوم مؤ میں باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔ 1957 میں دنیا کی عظیم اسلامی یونیورسٹی ”دارالعلوم دیوبند“ میں داخلہ لے کر شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی ؒ، مولانا فخر الدین احمد مرادآبادیؒ اور علامہ محمد ابراہیم بلیاویؒ ؒ وغیرہم کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کیا۔ 1957 میں دارالعلوم دیوبند سے تعلیم مکمل فرمائی۔
دارالعلوم دیوبند سے فراغت کے بعد اپنے مشفق استاذ علامہ محمد ابراہیم بلیاویؒ کے حکم سے مدرسہ عبدالرب (دہلی) میں تقریباً آٹھ سال تدریسی خدمات انجام دیں، جہاں دیگر کتابوں کے ساتھ حدیث کی سب سے مشہو رکتاب ”صحیح بخاری“ بھی آپ نے پڑھائی۔ دہلی کے قیام کے دوران ایک مسجد میں قرآن کریم کی تفسیر کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ 1966 میں آنجناب کو دارالعلوم دیوبند میں استاذ کی حیثیت سے دارالعلوم دیوبند کی شوریٰ نے متعین فرمایا۔ دارالعلوم دیوبند میں آپ نے صحیح مسلم، ابوداود اور نسائی جیسی حدیث کی مشہور کتابیں پڑھائیں۔ تفسیر کی کتاب ”بیضاوی“ بھی آپ سے متعلق رہی۔ متعدد سالوں سے آپ دارالعلوم دیوبند میں صحیح بخاری (جلد ثانی) پڑھارہے تھے۔ اس طرح آپ نے 58 سال دارالعلوم دیوبند میں تدریسی خدمات انجام دیں۔ کتنی خوش قسمتی کی بات ہے کہ آپ نے 66 سال سے زیادہ عرصہ تک علوم قرآن حدیث کی تعلیم دی۔ استاذ محترم تقریر وتحریر کے میدان کے شہسوار نہیں تھے لیکن ہزاروں علماء دین آنجناب سے حدیث کا سبق پڑھ کر دنیا کے طول وعرض میں دین اسلام کی اشاعت کے لئے اپنی قربانیاں پیش کررہے ہیں جو یقینا آپ کے لئے ایک صدقہ جاریہ ہے، جس کا ثواب ان شاء اللہ آپ کو ہمیشہ ملتا رہے گا۔ ہمارا یہ ایمان وعقیدہ ہے کہ ہمارے شیخ اب دنیا میں نہیں رہے لیکن ان کے تلامذہ اور شاگردوں کے شاگرد ان شاء اللہ اُس روشنی کو ہمیشہ منور رکھیں گے جو انہوں نے اپنے مشفق استاذ حضرت علامہ قمر الدین احمد ؒ سے حاصل کی ہے۔ حضرت مولانا شاہ وصی اللہ خان صاحبؒ، حضرت مولانا شاہ محمد ابرار الحقؒ، علامہ ابراہیم بلیاویؒ، حضرت مولانا قاری صدیق باندویؒ اور حضرت مولانا محمود صاحب نے حضرت استاذکی روحانی تربیت فرمائی۔ دارالعلوم دیوبند میں کافی عرصہ تک ناظم تعلیمات (Registrar) اور ناظم دارالاقامہ (Chief Warden) بھی رہے۔ ہمارے تعلیمی دور میں بھی حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب کے علاوہ حضرت علامہ قمر الدین ؒ بھی ناظم تعلیمات تھے۔
آپ قناعت پسند اور انتہائی سادہ مزاج تھے۔ آپ انتہائی تواضع وانکساری کے حامل شخص تھے۔ تلامذہ کے ساتھ محبت سے پیش آنا آپ کا ایسا طرہئ امتیاز ز تھا کہ آپ کے طلبہ ہمیشہ آپ کے لئے دعا کرتے رہیں گے کہ اللہ تعالیٰ موصوف کو کروٹ کروٹ چین وسکون عطا فرما اور کل قیامت کے دن حساب کتاب کے بغیر آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔آمین

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Bihar Politics Nitish Crisis News
خبریں

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

05 مارچ
Humayun Kabir Y Plus Security News
خبریں

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

05 مارچ
Iran US War Analysis News
خبریں

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

05 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

Iran US War Analysis News

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026
Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

مارچ 5, 2026
Iran US War Analysis News

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

مارچ 5, 2026
Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026

حالیہ خبریں

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026
Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN