نیویارک :بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے نیویارک:چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ جو کہ بھارت میں ہیں، کو واپس لایا جانا چاہیے اور اگر کوئی جرم کیا ہے تو انھیں مقدمے کا سامنا کرنا چاہیے۔یونس نے یہ بیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایک تقریب میں ایک سوال کے جواب میں دیا۔
ڈھاکہ ٹریبون Dhaka Tribune کے مطابق چیف ایڈوائزر نے کہا کہ بنگلہ دیش میں انتخابات کا کوئی مقررہ ٹائم فریم نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصلاحات کے لیے بنائے گئے کمیشن آنے والے مہینوں میں سفارشات فراہم کرنے کی توقع رکھتے ہیں، جس کے بعد انتخابات کی تاریخ طے کی جائے گی۔
اس سوال کے جواب میں کہ کیا شیخ حسینہ کو وطن واپس لایا جائے گا، یونس نے کہا: "کیوں نہیں؟”انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہوں نے جرم کیا ہے تو اسے واپس لایا جانا چاہیے اور مقدمے کا سامنا کرنا چاہیے۔یونس نے یہ بھی بتایا کہ ان کا الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔واضح ہو شیخ حسینہ نے 5 اگست کو طلباء اور عوامی بغاوت کے بعد وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا اور بھارت آگئی تھیں ۔