ممبئی: بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی اور نیہا شرما کی آنے والی فلم ’جوگیرا سارا را را‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔
نواز الدین صدیقی اور نیہا شرما نے فلم ‘’جوگیرا سارا را را‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ اس کی اطلاع نیہا شرما نے سوشل میڈیا پر فلم کے سیٹ سے متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے دی ہے۔
نیہا نے پوسٹ میں لکھا ’’ایک خوبصورت سفر ختم ہوا۔
نیز انہوں نے فلم کی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ لکھنؤ اور وارانسی میں کی گئی ہے۔ کوشان نندی کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم کی کہانی غالب اسد بھوپالی نے لکھی ہے۔ فلم رواں سال کے وسط میں ریلیز ہوسکتی ہے۔