ٹوکیو:
اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی ہندوستان کی پی وی سندھو نے ٹوکیو اولمپک میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے بیڈ منٹن مقابلوں کے گروپ جے کے اپنے پہلے میچ میں اسرائیل کی کسنیا پولیکار پووا کو اتوار کے روز مسلسل گیموں میں شکست دے دی سندھو نے پولیکار پووا کو محض 29 منٹ میں 21۔7، 21۔10 سے شکست دی۔
دنیا کی ساتویں نمبر کی کھلاڑی سندھو نے جیت کے بعد عالمی بیڈمنٹن فیڈریشن سے کہا ’’اگرچہ میرے حریف نچلی رینکنگ کے ہیں لیکن میں یہ اندازہ نہیں لگا سکتی کہ ان سے مقابلہ آسان ہوگا۔ توجہ مرکوز رکھنا بہت ضروری ہے۔ میں یہ یقینی بنانا چاہتی ہے کہ کچھ ریلیاں ہوں اور میں کورٹ کی عادی ہوجا ؤں۔ یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے سبھی اسٹروکس کھیلیں اور ان کا کورٹ پر استعمال کریں کیونکہ آپ ایک مضبوط حریف کے سامنے اچانک ایسے اسٹروک نہیں کھیل سکتے۔ آپ کو یہ پتہ ہونا چاہیے کہ آپ اپنے اسٹروکس اچھی طرح کھیل رہے ہیں ‘‘۔