نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری اسپتال میں داخل ہیں۔ سیتارام یچوری کو دہلی ایمس میں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ جمعرات کی رات سیتارام یچوری کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں دہلی ایمس کے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ یچوری کے پھیپھڑوں میں مسئلہ ہے۔ ایمس کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔ 77 سالہ سی پی آئی (ایم) لیڈر سیتارام یچوری کو 19 اگست کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ بعد میں انہیں آئی سی یو میں لے جایا گیا۔ تب سے ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ جمعرات کو ان کی صحت ایک بار پھر بگڑ گئی۔
ڈاکٹروں نے نیا اپڈیٹ دیا۔
انڈیا ٹی وی کے مطابق دہلی ایمس کے ڈاکٹروں نے سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کی صحت کے بارے میں تازہ جانکاری دی ہے۔ اسپتال کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق سیتارام یچوری کی حالت اب بھی نازک ہے۔ وہ کل سے وینٹی لیٹر پرہیں ڈاکٹروں نے بتایا کہ سیتارام یچوری کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کے علاج کے لیے 19 اگست کو ایمس میں داخل کرایاگیا تھا۔ فی الحال دہلی ایمس کے سینئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ یچوری نے حال ہی میں موتیابند کی سرجری بھی کروائی تھی۔