نئی دہلی:
ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے جوہری صلاحیت سے لیس اگلی نسل کے میزائل ’اگنی پی‘ کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا۔
یہ ٹسٹ پیر کے روز صبح 10:55 بجے اڈیشہ کے بالاسور میں واقع ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام جزیرے میں کیاگیا۔
میزائل کے لانچ ہونے کے بعد اس پر مختلف اسٹیشنوں اور راڈاروں سے نظر رکھی گئی۔ میزائل نے تجربے کے دوران اپنے تمام مقاصد کو انجام دیا، لانچنگ کے موقع پر اس کا ہدف درست تھا۔
’اگنی-پی ‘میزائل اگلی نسل کا جدید ترین میزائل ہے جو 1000 سے 2000 کلومیٹر کی حد تک مار کرنے کے قابل ہے۔