نئ دہلی (ایجنسی )سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں بلڈوزر کی کارروائی پر عبوری حکم دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے اگلی سماعت کے لیے 10 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔ جمعیت علمائے ہند کی جانب سے ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں اتر پردیش حکومت کے بلڈوزر ایکشن پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔ جمعیت نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو نشانہ بنا رہی ہے اور بغیر کسی طریقہ کار پر عمل کیے تعمیرات کو گرا رہی ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے، یوپی حکومت نے حال ہی میں ہوئی سماعت کے دوران کہا تھا کہ صرف غیر قانونی تعمیرات کو گرایا جا رہا ہے اور اس کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ جن کی تعمیرات گرائی گئیں انہیں پہلے ہی نوٹس دیے گئے تھے۔