ٹوکیو:
تجربہ کار ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی شرت کمل نے یہاں پیر کے روز ٹوکیو میٹروپالیٹن جمنیزیئم میں مردوں کے سنگلز ٹیبل ٹینس مقابلے کے دوسرے راونڈ میں پرتگال کے ٹیاگو اپولونیا کے خلاف سخت مقابلے میں2-11, 11-8, 11-5, 9-11, 11-6, 11-9 سے جیت حاصل کرکے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا جبکہ ہندوستان کی سوتیرتھا مکھرجی خواتین کے سنگلز مقابلے میں پرتگال کی تجربہ کار کھلاڑی فویو سے 11-3, 11-3, 11-5, 11-5 سے شکست کھا کر ٹوکیو اولمپک سے باہر ہوگئی۔
مردوں کے سنگلز میں 20 ویں سیڈ یافتہ دنیا کی 29 ویں نمبر کی کھلاڑی شرت کا اگلا مقابلہ موجودہ اولمپک اور عالمی چیمپئن چین کے ما لونگ سے ہوگا۔ شرت حالانکہ اس سے پہلے منیکا بترا کے ساتھ مکسڈ ڈبلز ٹینس مقابلے سے باہر ہوگئے تھے۔