کرناٹک :
بنگلور پولیس نے ان تمام 17 مسلم نوجوانوں کو کلین چٹ دے دی ہے ، جن پر گزشتہ دنوں بھارتیہ جنتاپارٹی کے بنگلور ساؤتھ سے ممبر پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے رشوت لے کر مریضوں کو اسپتال میں بیڈ دینے کا الزام لگایا تھا۔
ان 17 نوجوانوں میں سے تین نے الگ الگ وجوہات سے اپنے کام سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ باقی 14 نوجوان اب اپنے مستقبل کو لے کر فکر مند ہیں۔ وہ کام پر واپس بلائے جانے کاانتظار کررہے رہیں۔ ان میں سے ایک نوجوان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی ہندی سے کہاکہ ہم ابھی بھی کام پر واپس بلائے جانے کی کال کاانتظار کررہے ہیں ۔ ہمیں ساؤتھ زون کے وار روم میں کام کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے، کیونکہ ہمارے ساتھی کارکن ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔ وہ ہمارے ساتھ ہیں۔
’ہمیں سوشل میڈیا پر دہشت گرد بھی کہا گیا ، پھر بھی ہم اپنا کام جاری رکھنا چاہتے ہیں ، تاکہ ہم کووڈ- 19 کے متاثرین کی مدد کر سکیں۔‘
گزشتہ دنوں بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ ، کووڈ19-کے لئے بنگلور ساؤتھ زون کے وار روم میں اپنی پارٹی کے تین ایم ایل اے کے ساتھ گھس گئے تھے، تیجسوی سوریہ نے ان 17 نوجوانوں کا نام لیتے ہوئے پوچھا تھاکہ انہیں کس نے نوکری پر رکھا۔
ہی میں ، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجاوی سوریا کوویڈ 19 کے لئے اپنی پارٹی کے تین ایم ایل اے کے ساتھ مل کر بنگلور جنوبی زون کے وار روم میں داخل ہوئے۔
ان 17 نوجوانوں کے نام گنتے ہوئے ، تیجسوی سوریہ نے پوچھا تھا کہ انہیں کس نے رکھا ہے؟
ان کاالزام تھاکہ کووڈ 19-مریضوں کے بیڈ الاٹمنٹ میں گھوٹالہ چل رہا تھا، تیجسوی سوریہ کے وار روم میں گھسنے کی اس ویڈیومیں اس کے بعد ، بساون گیڑی کے بی جے پی ایم ایل اے روی سبرا منیم یہ سوال کرتے ہوئے نظر آتھے کہ ’افسران یہاں نگم چلا رہے ہیں یا مدرسہ‘