اردو
हिन्दी
مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

لڑکیوں کی پرورش کرنے کے بہترین اصول

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
لڑکیوں کی پرورش کرنے کے بہترین اصول
93
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

عامرظفرقاسمی

بیٹی اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوتی ہے، بیٹی کسی گھرانے کی ناموس ہوتی ہے، عزت ہوتی ہے، اس کے دامن پر دھبہ پورے خاندان کی رسوائی کا باعث ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ نے بیٹی کو حیا کے زیور سے آراستہ کیا ہے، اسی لئے پاک دامن لڑکی کی دعاء اللہ کے یہاں مستجاب الدعوات ولی کی طرح قبول ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر لڑکی کو پاک پیدا فرماتے ہیں، جب تک کہ وہ بدکاری کے ذریعے اپنے آپ کو ناپاک نہ کرلے ۔ اللہ تعالیٰ کو حیا اتنی پسند ہے کہ قرآن پاک میں دو لڑکیوں کا تذکرہ کیا ’’وجاء ت احداھما تمشی علی استحیاء‘‘، اور ان دولڑکیوں میں سے ایک حیاء کے ساتھ چلتے ہوئے آئی، یعنی ان کے چلنے میں حیاء ٹپکتی تھی، شریعت نے کہا الحیاءشعبۃ من الایمان (حیاء ایمان کا شعبہ ہے) لہٰذا لڑکیوں کی پرورش کرنا ایک Difficult task( مشکل مسئلہ ہے) ماں باپ کو چاہیے کہ اپنی بیٹی کو یہ بتائیں کہ Calmness is skill (خاموش رہنا ایک اچھی عادت ہے) اکثر بچیاں زیادہ بولنا پسند کرتی ہیں، انسان جتنا زیادہ بولتا ہے اتنا اپنے لئے مصیبت پیدا کرتا ہے، غلطیاں کرتا ہے۔ ایک حدیث مبارک ہے (البلاء موکل بالمنطق) کہ بولنے سے بلا انسان کے اوپر آتی ہے۔

8سال سے 14سال کی عمر کے لڑکیوں کے ساتھ شروع میں جنسی بے راہ روی کے زیادہ واقعات پیش آتے ہیں تو بچیوں کو بتائیں کہ اجنبی کے ساتھ بات نہیں کرنی چاہیے، اس کو کوئی معلومات نہیں دینی چاہیے، اگر بچی کے پاس فارغ وقت ہے تو اس کو گھر کے کاموں میں ضرور مصروف رکھیں، ابتدائی عمر سے اس کو Kitchen (باورچی خانہ میں مدد کیلئے ساتھ رکھیں اور چھوٹے بچوں والے کام سونپیں اور گھر میں جو خدمت کا مزاج ہے وہ بچی میں آنا چاہیے۔

عورت کا اصل روپ شرافت اور حیا ہے

جب بچی جوانی کی عمر کو پہنچنے لگتی ہے تو اس وقت اس کو اکثر جگہوں سے الگ الگ Media, magazines, movies, dances, songs, dramas
ملتے ہیں اور عام طور پر میڈیا، میگزین، فلمیں، ناچ گانے، ڈرامے، یہ اس کو غلط مثالی نمونہ کی طرف لے جاتی ہے، بچیاں کچی ہوتی ہیں وہ دیکھتی ہیں کسی کوکہ وہ اتنی مشہور ہے اور اس کی اتنی تعریفیں ہوتیں ہیں تو اس کو وہ اپنا نمونہ بنالیتی ہیں حالانکہ یہ Movie starیہ مثالی نمونہ تو نہیں ہوتے Feminity(نسوانیت) کی اصل تصویر نہیں ہوتی جو لڑکیاں movies میں کام کرتی ہے وہ کبھی بھی انسانیت کے لئے Modelنہیں بن سکتیں وہ تو پیسے کمانے کا ایک ذریعہ ہے، عورت کی اصل تصویر تو یہ ہے کہ شرافت اس میں ہو، انسانیت ہو، ہمدردی ہو، اللہ کا خوف ہو، یہ انسانیت کی اصل تصویر ہے۔

اگر کسی کو Role modelبنانا ہی ہے تو کیوں نہ وہ امہات المومنین کو Role model بنائے، لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ کبھی بھی کسی کو موقع نہ دیں So he can trap you (اس لئے کہ وہ آپ کو جال میں پھنسا سکتا ہے) مال کا ڈاکو ہاتھ میں بندوق لیکر آتا ہے اور پھر مال لوٹتا ہے، لیکن عزت کا ڈاکو محبت کے الفاظ لے کر آتا ہے جب غیر مرد کہہ رہا ہوتا ہے I love youتوحقیقت میں وہ کہہ رہا ہوتا ہے I need you وہ آپ کو جنسی تسکین کا آلہ سمجھ رہا ہوتا ہے، وہ آپ کو ایک انسان نہیں سمجھ رہا ہوتا، تو ایسے بندوں کے ہاتھوں میں کھلونا بننے کی ضرورت کیا ہے؟

جس بچی نے اعتماد کو ختم کردیا، گویا وہ ناقابل اعتماد بچی بن گئی

ماں باپ کو چاہیے کہ یہ اصول بنائیں کہ نہ وہ TV دیکھیے نہ phone نہ email استعمال کرے اور اگر بچی انٹرنیٹ پر کام کرے تو Computer کو اکیلے میں استعمال نہ کریں بلکہ سب کے سامنے بیٹھ کر استعمال کریں، لڑکی کو چاہیے کہ جس کو بھی وہ Friendبنائے وہ ماں کے مشورے سے ہونے چاہیے۔ آج کل کی لڑکیاں اتنی جرأت والی بن جاتی ہیں کہ ان کو سمجھانا ہو تو باپ کے ہونٹ کانپ رہے ہوتے ہیں، کہنے والے نے کہا ہے:

وہ لفظ ڈھونڈ رہا تھا لرزتے ہونٹوں سے
ضعیف باپ کو بیٹی سے بات کرنی تھی

عزت ایسی شئے ہے، جو چلی گئی تو واپس نہیں آسکے گی

آج تو باپ بیٹی سے بات کرتے ہوئے کانپتا ہے، یہ میری عزت کس طرح خراب کررہی ہے، کیونکہ بیٹی کی ایک غلطی باپ کے سر سے پگڑی اچھال دیتی ہے، ماں کے سر سے ڈوپٹہ اتار دیتی ہے، خاندان بدنام ہوجاتا ہے، بچیوں کو سمجھانے کی ضرورت ہے ہر چیز انسان کی ضائع ہوجائے تو وہ واپس مل جاتی ہے، عزت وہ چیز ہے ضائع ہونے کے بعد واپس نہیں ملا کرتی، جب یہ باتیں دل میں بٹھائیں گے تو بچی باحیاءبنے گی نیکوکار بنے گی۔

اسی طرح لڑکیوں کو چاہیے کہ TV انٹرنیٹ اور facebookسےدوررہیں اس کو online safetyکہتےہیں آجکل تو بعض مرد لڑکی بن کر netپر بات کرتے ہیں اور جب دوسری لڑکی کی ساری معلومات اگلوالیتے ہیں تب اس کو blackmail کرتے ہیں میں تو مرد ہوں تم مجھ سے ملو ورنہ تم نے جو یہ فوٹو بھیجا ہے میں اس کو YouTube پر اپ لوڈ کردوں گا اور کتنی بچیاں ہیں جو اس کی وجہ سے غیر مردوں کا شکار ہوجاتی ہے جان بھی خطرے میں، عزت آبرو بھی خطرے میں online safety کے بارے میں آج ماں اپنی بیٹی کو کچھ بھی نہیں بتاتی، بچی غلطی کرلیتی ہے اور پھر اس کے نتائج ماں باپ کو بھی بھگتنے پڑتے ہیں ۔مخلوط محفلوں میں بچی کو نہ لے جائیں اس میں بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے، شروع سے کوشش کریں کہ بچی پردہ میں رہے اور غیر لڑکوں اور مردوں سے اس کا Interaction (بات چیت) نہ ہو اگر مخلوط محفلوں میں جائے گی تو یہ نہیں بچ پائے گی لڑکا لڑکی اس طرح ایک دوسرے سے contact کرلیتے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
Bhagwat Commentary Critical Analysis
مضامین

ملاحظات: بھاگوت بھٹکاؤ کی راہ پر

23 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

Iran US War Analysis News

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026
Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

مارچ 5, 2026
Iran US War Analysis News

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

مارچ 5, 2026
Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026

حالیہ خبریں

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026
Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN