رام پور: ( آرکے بیورو)
محمد اعظم خاں کے دیرینہ خواب کی تعبیر محمد علی جوہر یونیورسٹی کا 15 واں یوم تاسیس ان کی غیر موجودگی میں انتہائی سادگی کے ساتھ منایا گیا۔ اطلاع کے مطابق یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا افتتاح تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر وائس چانسلر پروفیسر سلطان محمد خاں نے شرکت کی۔ انتظامی امور سے متعلق افسر اکبر مسعود نے استقبالیہ کلمات ادا کئے اوراساتذہ و طلبہ کو یونیورسٹی کے یوم تاسیس کی مبارکباد ی۔
بعد ازاں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ کامیاب طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی انتظامیہ کے ذریعہ توصیفی اسناد سے نوازاگیا۔ کلچرل کمیٹی کی چیئرمین ڈاکٹر گلریز نظامی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔بعدازاںشرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔