نئی دہلی :
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج کورونا بحران کے دوران مودی حکومت نے جو غلطیاں کی ہیں ان کے تعلق سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے کہا کہ اس وائٹ پیپر کا مقصد حکومت پر انگلی اٹھانا قطعی نہیں ہے بلکہ کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران جو غلطیاں ہوئی ہیں ان کا جائزہ لینا اور تیسری لہر کے لئے ملک کو تیار کرنا ہے۔