اردو
हिन्दी
جون 22, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حقیقت، عقیدت اور تصوف کی انڈسٹری

10 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
182
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

گستاخی معاف: عطاءالحق قاسمی
ان دِنوں ایک پوسٹ بہت وائرل ہے، آپ بھی پڑھ لیجئے۔ جوزف نیٹر نے کیمرہ ایجاد کرکے سب سے زیادہ نقصان برصغیر کی’’ تصوف انڈسٹری ‘‘ کو پہنچایا۔ اس فرانسیسی گورے کا بیڑا غرق ہوکہ اب کسی بزرگ اور ولی نے کشتی کو کنارے نہیں لگایا، اس منحوس آلے کی ایجاد کے بعد کوئی ولی تیل کے کڑاہوں میں چھلانگ لگاتا نظر نہیں آیا، کیمرے کی ایجاد کے بعد نہ کوئی مردے کو زندہ کرتا ہے نہ کوئی بابا کچے دھاگے سے کنوئیں میں لٹکا نظر آتا ہے اور نہ کوئی ہوا میں اڑتا جاتا ہے۔ یہ پوسٹ نامور اور صاحب اسلوب اداکار فردوس جمال کے نام کے ساتھ وائرل ہوئی ہے۔ فردوس جمال ان اداکاروں میں سے ایک ہیں جو بہت پڑھے لکھے ہیں چنانچہ لگتا ہے یہ پوسٹ انہی کے ذہن کی دین ہے۔بات یہ ہے کہ فردوس جمال نے تو بہت سلیقے سے اپنی بات کہی ہے، وہ صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ اس طرح کی منافع بخش انڈسٹری چلانے والے ان بزرگوں کے نام پر لاکھوں کروڑوں روپے کماتے ہیں، جلسوں اور مجالس میں سامعین کی ڈھیروں داد اس کے علاوہ ہے۔ مگر جو بات میں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ کہ آج کی پڑھی لکھی نسل میں اس سے کہیں ںڑےسوالات پیدا ہورہے ہیں اور ان کی رہنمائی کرنے والا کوئی نہیں۔ ان دنوں اس واعظ اور اس ذاکر کی کہیں کوئی ڈیمانڈ نہیں جو اللہ، اس کے رسولؐ اور اس کے پیاروں کی حیات طیبہ کے بارے میں انہیں بتائے تاکہ وہ گمراہ ہونے کی بجائے ان کے اسوہ حسنہ کو اپنائیں۔ آپ جب انہیں وہ معجزے سنائیں گے جن کےبارےمیں قرآن مجید میں کہیں ذکر نہیں۔نبی اکرمؐ کے بارے میں صرف معراج کا ذکر ہے اور احادیث میں صرف ایک معجزے کا ذکر ہے اور اس کے راوی مستند ہیں کہ حضور نبی اکرمؐ اپنے صحابہ کے ساتھ تشریف فرما تھے،افراد زیادہ تھے پانی یا کھانا کم پڑ رہا تھا حضورؐ نے اس برتن کو ہاتھ لگایا تو جتنی ضرورت تھی وہ پوری ہونے کے بعد بھی بچ گیا۔ میری اس بات کی تصدیق کسی بھی جید عالم دین سے کرا سکتے ہیں کسی واعظ یا ذاکر سے نہیں
بہرحال فردوس جمال نے تو کیمرے کی بات کی ہے،اب اس کا کیا علاج کہ فضاؤں میں چار پانچ سو مسافروں کو لے کر جہاز آسمان کا سینہ چیر کر ہزاروں میل کا سفر طے کر رہے ہیں، آپ ایک آلے کو کان سے لگائیں اور دنیا کے دوسرے کونے پر بیٹھے شخص سے گھنٹوں باتیں کریں، سنی سنائی بات کی بجائے آپ چاند پر چہل قدمی کرتے خلا نوردوں کو اپنی آنکھ سے دیکھ سکتے ہیں، اوپر سے گوگل بھی آگیاہےآپ اس بے جان آلےسے کچھ پوچھیں،یہ بولنا شروع کر دے گا، مصنوعی ذہانت بھی ایجاد ہوگئی ہے، وہ آپ کیلئے شاعری بھی کرسکتی ہے، آپ چاہیں تو اسے موضوع بتائیں وہ آپ کی پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی سہولت سے دلوا دے گی۔ ہم پہلے صرف اپنی اس زمین ہی کو پوری کائنات سمجھتے تھے، قرآن نے اشارتاً بتایا کہ اس کے علاوہ بھی اور بہت سی دنیائیں ہیں، چنانچہ اللہ نے خود کو رب العالمین کہا اور سائنسدانوں نے  بتایا کہ اربوں کھربوں دنیائیں اورہیں ان میں سے کچھ ایسی بھی ہیں کہ کروڑ ہا برس پہلے کی تخلیق کے باوجود ان کی روشنی سفر میں ہے اور ابھی تک ہماری زمین کو ٹچ نہیں کرسکی، ہمارے دینی فرائض کی ادائیگی میں بھی بہت سہولت پیداکردی گئی ہے، آپ حج پر جائیں، عمرے پر جائیں، زیارتوں پر جائیں، اب پیدل یا خچروں پر نہیں جانا پڑتا، آپ کیلئے شاہی سواری کا بندوبست کردیا گیا ہے۔ یہ تمام مقامات اور ہماری مسجدیں بھی گرمیوں میں سرد اور سردیوں میں گرم کردی گئی ہیں۔ میں اپنی بات مختصر کرتے ہوئے صرف یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ عوام کو ان نیک بندوں کے بارے میں بھی سچ بتائیں جن کی ساری زندگیاں ہماری نظروں کے سامنے ہیں، ہم نے انہیں کبھی جھوٹ بولتے نہیں دیکھا، گفتگو میں ملاوٹ نہیں دیکھی، تمام عمر روکھی سوکھی کھائی اور اللہ کا شکر ادا کیا۔ لوگ ان کے پاس دعا کیلئے جاتے تھے اور ان کی دعا میں برکت ہوتی تھی، ان کی صحبت میں جو لوگ بیٹھتے تھے وہ اسلام کی برکتوں سے مالا مال ہو کر اٹھتے تھے، ہم نے ان میں کوئی مافوق الفطرت کمال نہیں دیکھا، ان کا سب سے بڑا کمال اپنے نیک اعمال سے لوگوں کو دین کی طرف راغب کرناتھا۔ ان دنوں واعظ اور ذاکر بزرگوں سے جو کچھ منسوب کر رہے ہیں وہ اسلام کی نہیں صرف اپنی خدمت کرتے ہیں، ہمارے لئے صرف اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت کافی ہے اور یہ کوئی آسان کام نہیں کیونکہ ہمیں حیوان سے انسان بننا پڑتا ہے جبکہ دوسری صورت میں بعض صورتوں میں آپ ایمان ہی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

مضامین

ایران پرحملے:عالمی سیاست کا حقیقی چہرہ بےنقاب،تجزیہ:اپوروانند

22 جون
مضامین

اسرائیل نے جو بویا وہی کاٹ رہا ہے:
دوٹوک:قاسم سید

19 جون
مضامین

اسلام اور مسلمان، سکھ مت اور سکھ، دوری پیدا کرنے کی کوشش،

17 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

جون 12, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

ایران نے اسرائیل کے ڈیفنس سسٹم کو فیل کر کے سب کو حیران کردیا

جون 15, 2025

تہران نے گردن مروڑ دی،تل ابیب،حیفا،اور غزہ میں ایک جیسے مناظر،عمارتیں کھنڈر بن گئیں،پہلی بار اونٹ پہاڑ کے نیچے آیا

جون 15, 2025

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں، فورآ یہ کام کرلیں

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

مغرب ناقابل بھروسہ،ہمارے پاس کئی آپشنز ہیں، امریکہ ہمارے جواب کا انتظار کرے، ایرانی وزیرِ خارجہ

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

جون 22, 2025

انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں، فورآ یہ کام کرلیں

جون 22, 2025

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

جون 22, 2025

مغرب ناقابل بھروسہ،ہمارے پاس کئی آپشنز ہیں، امریکہ ہمارے جواب کا انتظار کرے، ایرانی وزیرِ خارجہ

جون 22, 2025

حالیہ خبریں

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

جون 22, 2025

انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں، فورآ یہ کام کرلیں

جون 22, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN