ممبئی :(ایجنسی)
مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع کے مہاڑ تعلقہ سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ گزشتہ رات ایک خاتون نے اپنے چھ بچوں کو کنویں میں پھینک کر مار ڈالا۔ سسرال والوں کے تشدد سے دلبرداشتہ ہو کر خاتون نے یہ خوفناک قدم اٹھایا۔
یہ واقعہ ممبئی سے 100 کلومیٹر دور مہاڑ تعلقہ کے کھراولی گاؤں میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں میں پانچ بچیاں بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 18 ماہ سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور 6 بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔ خاتون سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ واقعے کی تفصیلات کا انتظار ہے۔
جونپور میں باپ نے بیٹے اور بیٹی کو کنویں میں پھینک دیا
اسی طرح اس سال اپریل میں یوپی کے جونپور ضلع کے جعفرآباد تھانہ علاقے کے نیپورہ گاؤں میں ایک باپ نے معصوم بیٹے اور بیٹی کو کنویں میں گرا کر مارڈالا تھا۔ کئی گھنٹوں کے بعد بیوی نے بچوں کے بارے میں پوچھا تو اس نے اس بارے میں معلومات دی۔ عرفان چار پانچ سال پہلے سعودی عرب سے نیپورہ گاؤں آیا تھا۔ مہاراشٹر کے لاتور ضلع میں بھی ایسا ہی واقعہ سامنے آیا ہے۔ وہیں ایک ماں نے اپنے دو سالہ بیٹے کو کنویں میں پھینک دیا۔ خاتون نے یہ قدم اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد اٹھایا تھا۔