اردو
हिन्दी
فروری 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

شام کی تقسیم کا امریکی-صہیونی ایجنڈا، عرب حکومتوں کے لیے خطرے کی گھنٹی!

7 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
89
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسرائیل شام کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا، بدامنی کا دائرہ اور تقسیم کا منصوبہ دیگر عرب ریاستوں تک پھیلنے کا خدشہ ہے۔
شام میں حالیہ تیزی سے بدلتے حالات بین الاقوامی مبصرین کی نظر میں نہ صرف اندرونی بحران کا ثبوت ہیں بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر بھی اس اثرات دیکھے جاسکتے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ بحران صہیونی حکومت کی ایک خطرناک سازش کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد صرف شام کو نہیں بلکہ پورے عرب خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔
بین الاقوامی روزنامے القدس العربی  اپنی ایک تفصیلی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیل شام کو تین چھوٹی ریاستوں میں تقسیم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ حالیہ دنوں میں بدوی قبائل اور دروزی اقلیتوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد ابو محمد الجولانی کی نام نہاد حکومت نے مداخلت کی، جس سے اسرائیل کو شام کے داخلی امور میں زیادہ کھل کر مداخلت کا موقع ملا۔ صہیونی حکومت شام میں یہ مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے:
1. دروزی اقلیت کو قائل کرنا کہ شام اور لبنان میں ان کا سب سے بڑا محافظ اسرائیل ہی ہے۔
2. شام کے اندرونی معاملات میں گہری مداخلت اور خاص طور پر جبل الشیخ جیسے اسٹریٹجک علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا۔
اسی تناظر میں، فرانسیسی اخبار لاموندے  نے اسرائیل کی نیت پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ حالیہ حملے اس وقت ہوئے جب شامی حکومت، اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی طرف بڑھ رہی تھی۔ امریکہ نے شام پر سے کئی پابندیاں ختم کر دی تھیں اور تحریر الشام کو امریکی دہشتگرد فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔اخبار مزید لکھتا ہے کہ جولانی نے گزشتہ 9 ماہ میں جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی۔ یہ خاموشی اور تعاون شام میں اسرائیل کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوئی۔
ماہرین کے مطابق نتن یاہو کا بنیادی مقصد پورے خطے میں استحکام اور تعمیر نو کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔ وہ شام کی سماجی کمزوریوں کو بنیاد بنا کر فرقہ وارانہ فساد اور داخلی تصادم کو ہوا دینا چاہتے ہیں، تاکہ عرب کے درمیان اتحاد کی کوئی صورت نہ بن سکے۔ تل ابیب کی  نظر سے یہ منصوبہ دو طرح سے مفید ہے:
1. عرب ریاستوں میں مضبوط حکومتوں کی تشکیل کا راستہ روکا جاسکے۔
2. ایسے داخلی اختلافات پیدا کیے جائیں جو قومی وحدت کو نقصان پہنچائیں۔
اس پورے عمل میں اسرائیل کو نہ صرف امریکہ بلکہ کئی یورپی طاقتوں کی بھی پشت پناہی حاصل ہے۔
معروف تجزیہ نگار اور خطے کے اسٹریٹجک امور کے ماہر عبدالباری عطوان نے بھی اپنے ایک مضمون میں شام کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے شام میں فرقہ وارانہ فتنہ اور صہیونی مداخلت کو امریکہ و اسرائیل کے ایک تباہ کن منصوبے کی چھوٹی سی مثال قرار دیا اور واضح کیا کہ یہ واقعات دیگر عرب ممالک تک بھی ضرور منتقل ہوں گے۔ یہ عمل ابتداء میں بدامنی سے شروع ہوگا اور پھر فرقہ وارانہ و نسلی جنگوں اور ممالک کی تقسیم پر منتج ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ابو محمد جولانی صہیونیوں کی تمام امیدوں کو پورا کر چکا ہے اور اس نے دمشق کو محور مقاومت سے نکالنے، صہیونی حکومت کے لیے امن و استحکام فراہم کرنے کے اپنے وعدوں کو بھی پورا کیا ہے۔ لیکن ان تمام اقدامات کے باوجود نہ تو اسے ذلت سے بچایا جاسکا اور نہ ہی اسرائیلی حملوں سے، کیونکہ اسرائیل کا اسٹریٹجک ہدف  شام کی ساخت اور تشخص کو تبدیل کرنا ہے۔
عطوان نے کہا کہ بشار اسد کی حکومت کے بظاہر سقوط کے اعلان کے صرف چند گھنٹوں بعد ہی صہیونی حکومت نے شامی فوج کے فوجی اڈوں، ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور اسلحہ کے گوداموں کو تباہ کرنے کے لیے 500 سے زائد حملے کیے۔ یہ طرز عمل اس بات کا مظہر ہے کہ اسرائیل کا مقصد صرف حکومت کا خاتمہ نہیں، بلکہ شام کے عوام، اس کی تاریخ اور اس کے قومی وجود کو مٹانا ہے، اور یہی طرز فکر آج جنوبی شام اور دمشق میں بھی صاف طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ شام کے جنوب میں جاری صہیونی منصوبے کو شمال اور مشرقی علاقوں میں بھی دہرانے کا امکان مسترد نہیں کیا جاسکتا، جہاں نسلی و فرقہ وارانہ اختلافات کو ایک بار پھر بھڑکا کر صہیونی حکومت اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔
عطوان نے آخر میں لکھا کہ امریکی-اسرائیلی منصوبہ فرقہ وارانہ اور قبیلہ پرستی کے رجحانات سے فائدہ اٹھا کر خطے میں ایک نیا مشرق وسطی تشکیل دینے کی کوشش ہے، اور یہ منصوبہ صرف شام تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ مصر، سعودی عرب، الجزائر، ترکی، لبنان اور عراق جیسے ممالک بھی اس فتنہ کی لپیٹ میں آئیں گے۔
اس کا حتمی نتیجہ یہ ہوگا کہ امریکہ سے اتحاد، اسرائیل سے تعلقات کا قیام اور واشنگٹن و تل ابیب کو کھربوں ڈالر فراہم کرنا بھی عرب حکمرانوں کی حکومتوں کو بچانے کی ضمانت نہیں بن سکے گا۔

ٹیگ: agendaalartArab governments!dividingsyriaUS-Zionist

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Hate Speech Sarma Supreme Court Petition
خبریں

ہیٹ اسپیچ:4 آسامی افراد نے سرما کے خلاف ایف آئی آر اور ایس آئی ٹی جانچ کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

11 فروری
Vande Mataram Mandatory Govt Order
خبریں

اب اسکولوں اور سرکاری پروگراموں میں جن گن سے پہلے وندے ماترم لازمی، کھڑا بھی ہونا ہوگا: سرکار کا فرمان

11 فروری
Shafiqur Rahman Jamaat Journey
خبریں

شفیق الرحمن: بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر، کبھی تھے کمیونزم کے اسیر

11 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
World News Brief

عالمی خبریں: اختصار کے ساتھ

جنوری 28, 2026
Urdu Language and Unani Medicine NEP 2020

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں اردو زبان اور یونانی طب

جنوری 28, 2026
Jamiat Ulema-e-Hind Freedom Role

جمعیتہ علمائے ہند کو آزادی کی تاریخ میں جگہ کیوں نہیں ملی؟

جنوری 31, 2026
AI Quran Tafsir Prohibited

مصنوعی ذہانت (AI) سے قرآن پاک کی تفسیر شرعاً ممنوع :مصری دارالافتاء

جنوری 28, 2026
Hate Speech Sarma Supreme Court Petition

ہیٹ اسپیچ:4 آسامی افراد نے سرما کے خلاف ایف آئی آر اور ایس آئی ٹی جانچ کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

Vande Mataram Mandatory Govt Order

اب اسکولوں اور سرکاری پروگراموں میں جن گن سے پہلے وندے ماترم لازمی، کھڑا بھی ہونا ہوگا: سرکار کا فرمان

Shafiqur Rahman Jamaat Journey

شفیق الرحمن: بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر، کبھی تھے کمیونزم کے اسیر

Central Cee Accepts Islam News

معروف برطانوی گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کرلیا

Hate Speech Sarma Supreme Court Petition

ہیٹ اسپیچ:4 آسامی افراد نے سرما کے خلاف ایف آئی آر اور ایس آئی ٹی جانچ کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

فروری 11, 2026
Vande Mataram Mandatory Govt Order

اب اسکولوں اور سرکاری پروگراموں میں جن گن سے پہلے وندے ماترم لازمی، کھڑا بھی ہونا ہوگا: سرکار کا فرمان

فروری 11, 2026
Shafiqur Rahman Jamaat Journey

شفیق الرحمن: بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر، کبھی تھے کمیونزم کے اسیر

فروری 11, 2026
Central Cee Accepts Islam News

معروف برطانوی گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کرلیا

فروری 11, 2026

حالیہ خبریں

Hate Speech Sarma Supreme Court Petition

ہیٹ اسپیچ:4 آسامی افراد نے سرما کے خلاف ایف آئی آر اور ایس آئی ٹی جانچ کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

فروری 11, 2026
Vande Mataram Mandatory Govt Order

اب اسکولوں اور سرکاری پروگراموں میں جن گن سے پہلے وندے ماترم لازمی، کھڑا بھی ہونا ہوگا: سرکار کا فرمان

فروری 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN