جونپور:
اترپردیش کے جونپور ضلع کے شاہ گنج حلقہ واقع صبرحد گاؤں میں گزشتہ میں گزشتہ 13 مئی کو ایک پریوار کے چار ممبرنے مذہب تبدیل کرلیا ، اس کے بعد پریوار کے تین ممبر لاپتہ ہیں۔ اسی معاملے کو لے کر جمعرات کو ہند یوا واہنی کے کارکنوں نے کوتوالی کا گھیرا ؤ کیا۔ لاپتہ لوگوں کی برآمدگی و تبدیلی مذہب کرانے والے مولانا کی گرفتاری کی مانگ کی۔ ایس ڈی ایم کو بھی میمورینڈم سونپ کر قصورواروں کے خلاف کارروائی کی مانگ کی۔
صبرحد گاؤں میں ایک ہی پریوار کے چار ممبروں کا مذہب تبدیل کرانے کا معاملہ ایک ماہ قبل سامنے آیا تھا۔ تبدیلی مذہب کرنے والے پریوار کے تین ممبر غائب ہیں۔ معاملے نے ایک بار پھر طول پکڑا ہے۔ جمعرات کو ہندو یو ا واہنی کے سٹی صدر اگرہیر کی قیادت میں کارکنوں نے کوتوالی کا گھیراؤ کرتے ہوئے غائب ہوئے تینوں لوگوں کی برآمدگی و تبدیلی مذہب کرانے والے مولوی اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کی مانگ کرتے ہوئے انچارج انسپکٹر دھرمویر سنگھ کو میمورینڈم سونپا۔
اس سلسلے میں انچارج انسپکٹر نے بتایا کہ معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ جانچ کرکے قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس کے بعد کارکنوں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راجیش کمار ورما کو ایک میمورینڈم سونپ کر لاپتہ ہوئے پریوار کے تینوں ممبروں کی برآمدگی وقصورواروں کے خلاف کارروائی کی مانگ کی۔