اردو
हिन्दी
دسمبر 15, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یہ ہمارا سات اکتوبر ہے‘: پہلگام حملے کے بعد ٹی وی چینلز میں’جنگ کے نعرے،دفاعی ماہرین کا پڑوسی ملک کو’سبق سکھانے’پر زور

8 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
100
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں دہشت گردوں کے ایک حملے میں  بحریہ کے افسر سمیت کم از کم 26 سیاحوں کی ہلاکت کی نہ صرف بھارت بلکہ عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔
جب یہ خبر سامنے آئی تو  ٹی وی چینلز  جے پور میں امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کی تقریر اور وزیراعظم مودی کے سعودی عرب کے دورے کے مناظر دکھا رہے تھے۔چینلز کے کئی اینکرز، دفاعی ماہرین اور سوشل میڈیا صارفین اس حملے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے  حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ’پاکستان کو اس کا جواب‘ دیں۔
فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل اور دفاعی تجزیہ کار سید عطا حسین نے ’این ڈی ٹی وی‘ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ’اسرائیل پر سات اکتوبر کے حماس حملے کی کاپی ہے۔ یہ حملہ سکیورٹی فورسز پر نہیں کیا گیا ہے۔ یہ غیر مسلح سیاحوں پر کیا گیا ہے۔ یہ حملہ پورے ملک پر کیا گیا ہے۔‘
اسی چینل پر ایک دوسرے دفاعی تجزیہ کار سابق میجر جنرل سنجے میسٹن نے کہا کہ ’انڈیا کی جانب سے جوابی کارروائی تو ضرور ہو گی۔ لیکن اس بار حکومت کو فوج کو کُھلا ہاتھ دینا چاہیے۔‘چینل ’ٹائمز ناؤ‘ نے سرخی لگائی کہ ہلاک شدگان ’اپنے مذہب کی وجہ سے مارے گئے۔‘ اس دوران بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایک تجزیہ کار سوشانت سرین نے پڑوسی ملک کی فوج اور پنجابی مسلمانوں پر ہندوؤں سے نفرت کا الزام لگایا اور کہا کہ ’یہ علیحدگی پسندی کی تحریک نہیں۔ یہ ایک خالص جہادسٹ اسلامسٹ تحریک ہے۔ وہ (حملہ آور) نفرت انگیز جہادی نظریے پر یقین رکھتے ہیں۔‘ٹائمز ناؤ کی اینکر ناویکا کمار نے پروگرام کے اختتام میں کہا کہ ‘اب بات حد سے نکل چکی ہے۔ آج انڈیا کی روح پر حملہ کیا گیا ہے۔ آج پورے ملک پر حملہ ہوا ہے۔ انھیں (پاکستان) اس کی قیمت چکانی ہو گی۔‘
اس دوران ’آج تک‘، ’زی ٹی وی‘ اور ’نیوز 18‘ جیسے چینلز پر پاکستانی فوج کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ایک حالیہ خطاب بار بار دکھایا گیا جس میں وہ دو قومی نظریے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مسلمان ہندوؤں سے ہر معاملے میں مختلف ہیں۔
اسی خطاب کے دوران وہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ پاکستان کی ’شہ رگ تھا اور ہمیشہ رہے گا۔‘ خیال رہے کہ یہ خطاب جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں گذشتہ منگل کو اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن کے دوران دیا تھا۔نیوز 18‘ پر ایک بحث میں حصہ لیتے ہوئے سابق فوجی افسر اور دفاعی تجزیہ کار میجر گورو آریہ نے الزام عائد کیا کہ ’وہ (پاکستان) کشمیر میں نظام مصطفیٰ چاہتے ہیں۔ ہمارا دشمن حافظ سعید نہیں ہے، ہماری دشمن پاکستانی فوج ہے، جب تک ہم وہاں داخل ہو کر فوج کو نقصان نہیں پہنچاتے تب تک کچھ نہیں بدلے گا۔‘
اسی طرح ’زی ٹی وی‘ پر سرخی تھی کہ ’کیا پہلگام حملے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے؟‘چینل ’آج تک‘ پر سابق میجر اے کے سیوائج نے دعویٰ کیا کہ ’یہ انڈیا کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔۔۔ جب تک ہم اسے (پاکستان کو) برباد نہیں کریں گے تب تک یہ سلسلہ بند نہیں ہو گا۔‘اسی طرح سابق میجر سنجے مینسٹن کا کہنا تھا ’وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، اب اور کوئی چارہ نہیں بچا۔‘
دفاعی ماہر ریٹائرڈ میجر جنرل وشنبھر دیال نے رائے دی کہ ’انڈیا کی ملٹری پاور پاکستان سے زیادہ ہے۔ اب اس کی ملٹری طاقت کو تباہ کرنے کی ضرورت ہے۔متعدد چینلز پر ممکنہ ’جوابی کارروائی‘ کے آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔یاد رہے کہ ماضی میں  کشمیر میں حملوں کے بعد  اسی نوعیت کی گفتگو ہوتی رہی ہے۔

ٹیگ: 'War slogans'،TV channels، Pahalgam، attackdefense experts، 'teaching lesson' neighboring country

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
NCERT Ghaznavi Content

NCRT کی نئی کلاس 7 کی کتاب میں ‘غزنوی حملہ’، مندروں کی تباہی اور اسلام کی اشاعت پر فوکس

دسمبر 7, 2025
Umeed Portal Shutdown Waqf Registration

ڈیڈ لائن کے ساتھ ہی امید پورٹل بند ، کوئی نئی پراپرٹی اپ لوڈ نہیں کی جائے گی۔ 6 ماہ میں کل 5,17,040 وقف املاک درج

دسمبر 7, 2025
Khaleda Zia Critical Hospitalized

بنگلہ دیش کی سابق پی ایم خالدہ ضئیا وینٹی لیٹر پر، حالت نازک، کئی اعضا نے کام کرنا بند کردیا

دسمبر 12, 2025
Akhilesh Questions Detention Centre Motive

ڈیٹنشن سینٹر کس لیے، یہ S.I.R. ہے یا N.R.C ؟ اکھلیش کا سوال

دسمبر 10, 2025
US Visa Social Media Screening

امریکہ، ویزا چاہنے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کھنگالے گا، ضوابط کا دائرہ بڑھایا

Naya Bihar Athar Murder Case

‘نیا بہار’: پلاس سے اطہر کی انگلیاں ،کان کاٹے، گرم سلاخ سے داغا،سینے پر کودے،جان لے لی

Dr Qazi Mohammad Mian Edu Honours Award

تعلیمی میدان میں سرگرم ڈاکٹر قاضی محمد میاں ایڈو آنرز ایوارڈ سے سرفراز

Universities Education Crisis

یونیورسٹیاں تباہی کے دہانے پر

US Visa Social Media Screening

امریکہ، ویزا چاہنے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کھنگالے گا، ضوابط کا دائرہ بڑھایا

دسمبر 15, 2025
Naya Bihar Athar Murder Case

‘نیا بہار’: پلاس سے اطہر کی انگلیاں ،کان کاٹے، گرم سلاخ سے داغا،سینے پر کودے،جان لے لی

دسمبر 15, 2025
Dr Qazi Mohammad Mian Edu Honours Award

تعلیمی میدان میں سرگرم ڈاکٹر قاضی محمد میاں ایڈو آنرز ایوارڈ سے سرفراز

دسمبر 15, 2025
Universities Education Crisis

یونیورسٹیاں تباہی کے دہانے پر

دسمبر 15, 2025

حالیہ خبریں

US Visa Social Media Screening

امریکہ، ویزا چاہنے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کھنگالے گا، ضوابط کا دائرہ بڑھایا

دسمبر 15, 2025
Naya Bihar Athar Murder Case

‘نیا بہار’: پلاس سے اطہر کی انگلیاں ،کان کاٹے، گرم سلاخ سے داغا،سینے پر کودے،جان لے لی

دسمبر 15, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN