لکھنؤ : (ایجنسی)
ٹی -20 ورلڈکپ میں پاک کے خلاف بھارت کی شکست پر پاکستان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف یوگی سرکار نے بڑی کارروائی کی ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے اب تک 7 لوگوں کو نامزد کیاہے۔
یوپی کے الگ الگ اضلاع میں پاکستان کی حمایت میں آئےلوگوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کے خلاف ملک سے بغاوت کےتحت کیس چلے گا۔ بتایا جارہاہےکہ آگرہ میں تین، بریلی میں تین اور لکھنؤ میں ایک شخص کو پولیس نے نامزد کیا۔

دریں اثناء راجستھان کے ادے پور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے والی ٹیچر نفیسہ اٹاری کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ادے پور کی امباماتا پولیس نے ملزم ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ نفیسہ نے میچ کے بعد اپنے وہاٹس ایپ پر ایک اسٹیٹس پوسٹ کیا تھا کہ ہم جیت گئے ہیں۔ پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کرنے پر نفیسہ کو اس کے اسکول نے نوکری سے برخاست کر دیا تھا۔
بتادیں کہ اتوار کو دبئی میں ٹی -20 ورلڈکپ کے مقابلے میں بھارت کو پاکستان نےشکست دی تھی۔ 2007 سے لے کر 2016 تک ہمیشہ ہی بھارت نےٹی -20 ورلڈ کپ کے مقابلوں میں پاکستان کو ہرایا ہے ۔ صرف ٹی -20 ورلڈکپ ہی نہیں بلکہ 50 اوور کپ ملا کر بھی پاکستان کی بھارت کےخلاف یہ پہلی جیت ہےجو کسی ورلڈ کپ میں ہوئی ہے۔







