ٹوکیو:
ٹوکیو اولمپک میں نیرج چوپڑا نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ نیرج نے جیولن تھرو میں 87.58 میٹر دور تک بھالا پھینک کر ملک کو اتھلیٹکس میں اس بار پہلا طلائی تمغہ دلایا۔
اولمپک کے انفرادی مقابلے میں ہندوستان کو 13 سال بعد کوئی طلائی تمغہ حاصل ہوا ہے۔ نیرج چوپڑا کی اس کامیابی پر صدر جمہوریۂ ہند رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے مبارکباد پیش کی ہے۔ نریندر مودی نے اس موقع پر ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ’’ٹوکیو میں تاریخ رقم کی گئی ہے! نیرج چوپڑا نے آج جو حاصل کیا ہے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘