ٹوکیو:
ٹوکیو اولمپکس میں آج کا دن ہندوستان کے نظریہ سے بہتر ثابت ہوا۔ بیڈمنٹن، تیراندازی اور مکہ بازی میں ہندوستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تیراندازی اور مکہ بازی میں ہندوستان تمغے جیتنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔
تیرانداز دیپیکا کماری اور باکسر پوجا رانی آخری 8 کھلاڑیوں میں شامل ہو چکی ہیں۔ وہیں بیڈمنٹن میں پی وی سندھو نے ہانگ کانگ کی نگان چیونگ کو ہرا دیا ہے۔ سندھو پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو چکی ہیں۔