ٹوکیو :
ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے جمعہ کو یہاں ٹوکیو 2020 میں اپنے آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کے خلاف ایک صفر سے کامیابی کے بعد کوارٹر فائنل کی امیدوں کو برقرار رکھ ہندوستان کے لیے نونیت کور نے آخری وقت میں ٹھیک تین منٹ پہلے 57 ویں منٹ میں گول کیا۔
ٹوکیو:
خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے ٹوکیو اولمپک کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ انہوں نے مسلسل دوسرے اولمپک میں آخری -4 (سیمی فائنل) میں جگہ بنائی۔ پی وی سندھو نے میزبان جاپان کی اکانے یاماگچی کو سیدھے گیم میں 21-13, 22-20 ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ پی وی سندھو نے سال 2016 ریو اولمپک میں سلور میڈل جیتا تھا۔ وہ ایک اور مقابلہ جیت لیتی ہیں تو ان کا میڈل یقینی ہوجائے گا۔ ایسے میں وہ بیڈمنٹن میں دو میڈل جیتنے والی ہندوستان کی پہلی کھلاڑی بن جائیں گی۔
مقابلے کا پہلا پوائنٹ میزبان کھلاڑی اکانے یاماگچی کو ملا۔ اس کے بعد اسکور 2-2 سے برابر ہوگیا۔ پھر یاگامچی نے 2-4 کی سبقت بنالی۔ پھر اسکور 5-3, 6-4, 6-5 سے یاگامچی کے حق میں رہا۔ پہلی بار پی وی سندھو کو 6-7 کی سبقت ملی۔ اس کے بعد انہوں نے یاگامچی کو موقع نہیں دیا۔ اس کے بعد پی وی سندھو 8-6, 8-7, 9-7, 10-7, 11-7 سے آگے رہیں۔ پھر 17-11, 18-11, 18-12, 18-13, 19-13, 20-13 کی سبقت سندھو کے حق میں رہی۔ آخر میں سندھو نے یہ گیم 13-21 سے 23 منٹ میں جیت لیا۔
سیمی فائنل میں چین کی دو کھلاڑی مدمقابل ہوں گی
پی وی سندھو کا سیمی فائنل تائی جو ینگ یا پھر رتناچوک انتانون سے مقابلہ ہوگا۔ تائیوان کی تائی جو اور تھائی لینڈ کی انتانون کے درمیان اس ٹورنامنٹ کا چوتھا کوارٹر فائنل ہونا ہے۔ یہ میچ جیتنے والی کھلاڑی ہی پی وی سندھو سے مدمقابل ہوں گی۔ خاتون سنگلز کے دوسرے سیمی فائنل میں دو چینی کھلاڑیوں چین یوفیئی اور ہی بنگجاو کے درمیان مقابلہ ہونا ہے۔ ہی بنگجاو نے جاپان کی نوجومی اوکہارا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ چین یوفیئی نے کوریا کی این سے ینگ کو ہرایا۔