ٹوکیو:
پہلوان روی کمار دہیا نے فائل میں جگہ بنا کر ہندوستان کے لئے ایک اور تمغہ یقینی بنا دیا ہے۔ روی کمار نے 57 کلو زمرے میں سمی فائنل میں قازقستان کے پہلوان نور سلام سانایو کو شکست دی۔
روی کمار کی جیت کے ساتھ ہندوستان کے کھاتے میں 4 میڈل ہو گئے ہیں۔ روی کمار کے علاوہ میرا بائی چانو نے ویٹ لفٹنگ میں، پی وی سندھو نے بیڈمنٹن اور لولینا بورگوہین نے مکہ بازی میں تمغہ حاصل کیا ہے۔