امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز امریکا کے تجارتی شراکت داروں پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
انھوں نے یہ اعلان وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ آج "آزادی کا دن” ہے۔
امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قومی معیشت کے تحفظ اور مقامی صنعتوں کو غیر ملکی مسابقت کے مقابلے میں سپورٹ فراہم کرنے کے سلسلے میں کیا گیا۔امریکا کی جانب سے جن ممالک پر ٹیرف عائد کیا گیا ہے ان میں 18 عرب ممالک بھی شامل ہیں۔ عرب ممالک میں شام سر فہرست ہے جس پر 41% ٹیرف عائد کیا گیا۔ اس کے بعد عراق پر 39%، لیبیا پر 31%، الجزائر پر 30%، تونس پر 28% اور اردن پر 20% ٹیرف عائد کیا گیا۔جہاں تک باقی عرب ممالک کا تعلق ہے جن پر 10% ٹیرف عائد کیا گیا، ان میں قطر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مصر، کویت، سوڈان، یمن، لبنان، جیبوتی، عمان، بحرین اور مراکش شامل ہیں