نیویارک : (ایجنسی)
مشہورِ زمانہ تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ اس سیریز کو امریکہ اور برطانیہ میں اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس سے ہٹایا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بہت سے نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز کا کہنا ہے کہ انہیں اسٹریمنگ سروس کی جانب سے یہ ٹوٹیفیکیشن موصول ہوئے ہیں کہ تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو 20 ستمبر 2021 کو نیٹ فلکس سے ہٹادیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اسلامی فتوحات پر مبنی عالمی شہرت یافتہ یہ تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ دنیا بھر میں مقبولیت کے کئی ریکارڈز بنا چکی ہے۔