جدہ :(ایجنسی)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کر گئے۔ یو اے ای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر چالیس روزہ سوگ اور 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
شیخ خلیفہ 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے۔ شیخ خلیفہ نے والد شیخ زاید بن سلطان النہیان کی وفات کے بعد یو اے ای کی قیادت سنبھالی تھی۔