وجے راج کے قتل پر مبنی فلم ‘ادے پور فائلز‘ 8 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی اور سپر فلاپ گئی ۔ فلم کے بڑے پردے پر آنے سے پہلے اس پر کافی تنازعہ ہوا تھا وہیں اسے ہندوتو وادیوں کا اس فلم کو بڑا سپورٹ ملا تھا ،مفت کی پبلسٹی بھی ہوئی کورٹ میں بھی پھنسی رہی جس کی وجہ سے فلم کی ریلیز کی تاریخ کافی عرصے سے پھنسی ہوئی تھی۔ ‘ادے پور فائلز’ کو عدالت سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی ریلیز کیا گیا۔ تاہم یہ فلم ریلیز ہوتے ہی سوپر فلاپ ہوگئی۔سسے شائقین نہیں مل سکے اور چند دن میں ہی دم توڑ دیا لاگت کے پیسے بھی وصول نہیں ہوئے
این ڈی ٹی وی کے مطابق ‘ادے پور فائلز’ کو بھارت کے 4500 سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا۔ اس کے باوجود فلم کو سینما گھروں میں شائقین نہیں مل رہے۔
فلم کو ریلیز ہوئے چار دن ہوچکے ہیں اور اس کا کلیکشن روزانہ چند لاکھ تک سکڑ رہا ہے۔Saccanilk کی رپورٹ کے مطا ‘Udaipur Files‘ نے تین دنوں میں ہندوستانی باکس آفس پر کل 1.16 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔جبکہ دنیا بھر میں یہ فلم 1.29 کروڑ روپے تک محدود رہی
** فلاپ کی تین وجوہات
‘ادے پور فائلز‘ کے فلاپ ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ فلم کی ریلیز سے قبل ہی اس کو لے کر کافی تنازعہ ہوا تھا۔دراصل یہ فلم 2022 میں جے پور میں درزی کنہیا لال کے قتل کیس پر مبنی ہے، ایسے میں متاثرہ خاندان نے فلم کی مخالفت کرتے ہوئے راجستھان کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ بنانے والوں نے ‘ادے پور فائلز’ کا کوئی پروموشن نہیں کیا، اس لیے ناظرین کو اس فلم کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔
تیسری وجہ یہ تھی کہ اس وقت ‘سیارا’، ‘دھڑک 2’، ‘مہاوتار نرسمہا’ اور ‘سن آف سردار 2’ جیسی فلمیں سینما گھروں میں موجود ہیں۔ ایسے میں ‘ادے پور فائلز’جیسی تھرڈ کلاس فلم سوپر فلاپ ہوگئی
واضح رہے کہ’ادے پور فائلز’ کو امیت جانی نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی ہدایات بھارت ایس سری نیت اور جینت سنہا نے دی ہیں۔ وجے راج ‘ادے پور فائلز’ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ رجنیش دگل، پریتی جھنگیانی، مشتاق خان اور کانچی سنگھ جیسے اداکار بھی فلم کا حصہ ہیں۔








