ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پرکل منگل کو چین کا سرکاری دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بلومبرگ نےکہا ہے کہ ایرانی صدر ایک ایسے وقت میں چین کا دورہ کررہے ہیں جب بیجنگ اور واشنگٹن درمیان متنازع غبارے کے معاملے پر تناؤ پایا جا رہا ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ یہ دورہ 14 سے 16 فروری تک شیڈول ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی "ارنا” نے کہا کہ اس دورے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور شی جن پنگ کے درمیان ملاقات، دونوں ممالک کے وفود کے درمیان بات چیت اور تعاون کے معاہدوں پر دستخط شامل ہوں گے۔ چین کے دورے کے دوران صدر رئیسی چینی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے