نئی دہلی (جاوید اختر’ڈی ڈبلیو)کے ‘رائے سینا ڈائیلاگ’ کے پروموشنل ویڈیو میں ایک ایرانی خاتون کے بال کاٹنے کا دو سیکنڈ کا فوٹیج شامل تھا۔ ایران نے اس پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا بھارت کا مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا۔
میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان تین اور چار مارچ کو نئی دہلی میں ہونے والے ‘رائے سینا ڈائیلاگ’ میں شرکت کے لیے بھارت آنے والے تھے لیکن دو سیکنڈ کے ایک ویڈیو کی وجہ سے اب انہوں نے یہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
وزارت خارجہ معروف تھنک ٹینک آبرزرو ریسرچ فاونڈیشن (او آر ایف) کے ساتھ مل کر ہر سال ‘رائے سینا ڈائیلاگ’ کا اہتمام کرتی ہے، جس میں دنیا بھر سے اہم سیاسی اور سماجی رہنماوں کے علاوہ دیگر شعبوں سے تعلقات رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کرتی ہیں۔ اسے اسٹریٹیجک رائے سازی کے لحاظ سے کافی اہم سمجھا جاتا ہے۔ اس برس یہ پروگرام دو سے چار مارچ کے درمیان ہونا ہے۔
اس پروگرام کے لیے تقریباً دو منٹ کا ایک پروموشنل ویڈیو جاری کیا گیا ہے، جس میں دنیا کو درپیش چیلنجز اور مختلف ملکوں کو درپیش مسائل کا ذکر ہے۔ اس میں ایک جگہ تقریبا دو سیکنڈ کا ایک ویڈیو ہے جس میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی تصویر اوپر ہے اور اس کے نیچے ایک ایرانی خاتون کی تصویر ہے جو اپنے بال کاٹ رہی
انڈین ایکسپرس نے لکھا ہے کہ اس ویڈیو کلپ سے ناراض ہو کر ایران نے دہلی میں اپنے سفارت خانے کے ذریعہ او آر ایف اور بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کیا اور مظاہرین کے ساتھ ایک ہی فریم میں صدر کی تصویر دکھانے پراعتراض کیا
انہوں نے ویڈیو کلپ کو ہٹانے کے لیے کہا لیکن رائے سینا ڈائیلاگ کے منتظمین نے ایسا کرنے سے انکار کردی
اس فیصلے سے ناراض تہران حکومت نے منتظمین سے کہا کہ وزیر خارجہ امیر عبداللہیان رائے سینا ڈائیلاگ میں شامل نہیں ہوں گے۔