لکھنؤ:
اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں تبدیلی مذہب کو لے کر ہوئے انکشاف کے بعد ریاست کی یوگی حکومت نے سخت رخ اپنایا ہے ، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حکم دیا ہے کہ ایجنسیاں اس معاملے کی تہہ میں جائیں ، جو بھی اس میں شامل ہیں ان پر سخت ایکشن لیاجائے۔
اتنا ہی نہیں وزیر اعلیٰ نے حکم دیا ہے کہ قصورواروں پر قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) لگایاجائے، ساتھ ہی گنگیسٹر ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کی جائے، جو بھی تبدیلی مذہب میں ملز م ہیں ان کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔