لکھنؤ :(ایجنسی)
یوپی حکومت نے کووڈ- 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے اتوار کو ایک حکم جاری کیا کہ اب 50 کے بجائے 100 لوگ شادی کی تقریبات میں شرکت کرسکتے ہیں۔ یہ فیصلہ ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی اور ریکارڈ ویکسینیشن کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ تاہم ، حکم میں کہا گیا ہے کہ تقریب میں کورونا پروٹوکول پر عمل کرنا ضروری ہے۔
تقریب کے مقام پر سینیٹائزررکھاجائےاور ساتھ ہی دو گز کی دوری پر عمل آوری ہو۔ بتادیں کہ پہلے جاری کردہ احکامات میں دکانوں اور ریستورانوں کو رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت تھی۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ کورونا پروٹوکول پر سختی سے عمل کرائے۔