لکھنؤ :
سماج وادی پارٹی آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی (آپ) کے ساتھ ہی شیوپال سنگھ یادو کی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کو لے کر تیار ہے۔
سماج وادی پارٹی اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بی بی سی کے ساتھ خاص بات چیت میں یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ کسانوں کے لیے مفت بجلی جیسی اسکیم لاسکتے ہیں۔
اکھلیش یادو کا دعویٰ ہے کہ اسدالدین اویسی کے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم ) کے اترپردیش میں انتخاب لڑنے کےمنصوبہ سے اقلیتوں ووٹوں پر فرق نہیں پڑے گا۔
موجودہ بی جے پی سرکار کو ناکام بتاتے ہوئے انہوںنے یہ بھی کہاکہ آج اترپردیش میں کانگریس کے پاس اپناکوئی ایسا ووٹ نہیں ہے جس کہ سہارے وہ یہاں ایک مضبوط طاقت کی شکل میں ابھر سکے۔