لکھنؤ : (ایجنسی)
اتر پردیش (یو پی) پولیس بھرتی اور پروموشن بورڈ، لکھنؤ نے یکم نومبر2021 کو یوپی پولیس سب انسپکٹر بھرتی ایگزام 2021 کی تاریخیں جاری کردی گئ ہیں۔ جاری نوٹس کے مطابق یوپی پولیس ایس آئی ایگزام تین مرحلوںمیں منعقد کے جائیں گے اور یہ 12 نومبر 2021 سےشروع ہوگا۔ امیدوار یوپی پولیس کی آفیشیل ویب سائٹ uppbpb.gov.inپر وزٹ کر کے پورا ایگزام شیڈول چیک کر سکتےہیں۔
یوپی پولیس ایس آئی ایگزام 2021 سب انسپکٹر عہدوں کےلیے اہل مرد اورخاتون امیدواروں کی بھرتی کے لیے منعقد کئے جارہےہیں۔ ایگزام 02 دستمبر 2021 کو اختتام ہوگا اور کل 9,534اسامیوں کو پر کرنے کےلیے منعقد کیاجائےگا۔ اس کے علاوہ سی بی ٹی موڈ میں منعقد کیا جائےگا۔ تمام خواہشمند امیدواروںکے لیے ایگزام سے متعلق دیگر جانکاری جیسے کہ ضلع اورشہر، ایگزام شروع ہونے سے تقریباً 10 دن پہلے شائع کی جائے گی ۔
ایگزام کے ایڈمٹ کارڈبھی ایگزام سے تقریباً تین دن پہلے جاری ہونے کی امید ہے۔ ممکن ہے کہ 09 نومبر کو آفیشیل ویب سائٹ پر ایڈمٹ کارڈریلیز کردئے جائیں گے۔ ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے میں کوئی مسائل آنے پر امیدوار بھرتی بورڈ سے 022-62337900پر رابطہ کر سکیں گے ۔ دیگر تمام جانکاریاں امیدواروں کے لیے دستیاب ہوں گے ۔







