بجنور :
اترپردیش کے بجنور میں ایک معطل داروغہ کے ساتھ بھرے بازار میں مار پیٹ کی گئی۔ جب داروغہ سبزی لے کر اپنے گھر واپس جا رہا تھا، بازار میں آئے بائک سوار نوجوانوں نے اسے دبوچ لیا۔ نقاب پوشوں نے لاٹھی ڈنڈے سے اسے پیٹنا شروع کردیا ۔ موقع پر جب تک بھیڑ جمع ہوئی نامعلوم حملہ آوروہاں سے فرار ہوگئے۔
آج تک کی رپورٹ کے مطابق ہلدورتھانہ میں تعینات داروغہ ارون کمار کو حال ہی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے مقامی کارکن کو تھپڑ مارنے کے الزام میں معطل کردیا گیا تھا۔ اس معاملے کی آگ ٹھنڈی بھی نہیں ہوئی تھی کہ پھر سے بڑا واقعہ پیش آیاگیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات بازار سے سامان خریدنے نکلے داروغہ پر چار نقاب پوش نوجوانوں نے حملہ کردیا۔
یہ واقعہ جھالو کےپاس کا ہے، جہاں ارون کمار رانا کرایے کے کمرے میں رہتے ہیں۔ نقاب پوش نوجوانوں نے داروغہ پر لاٹھی ، ڈنڈے سے حملہ کردیا۔ داروغہ کچھ بھی سمجھ پاتے، تب تک نامعلوم حملہ آور ان پر حاوی ہوگئے۔ موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ یہ دیکھ کر حملہ آور وہاں سے فرار ہوگئے۔
وہیں داروغہ پر بھر ے بازار ہوئے اس حملہ کی جانکاری سے پولیس محکمہ میں افرا تفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی کئی تھانوں کی فورس کے ساتھ ایس پی سٹی اور سی او موقع پر پہنچ گئے۔ داروغہ کی تحریر پر چار نامعلوم لوگوں کے خلاف مار پیٹ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کی دفعات میں مقدمہ درج کیا گیاہے ۔
دوسری طرف متاثرہ داروغہکا کہنا ہے کہ ان کا دو دن قبل آر ایس ایس کارکن امنگ کاکران سے تنازع ہو ا تھا۔ جس میں امنگ کراکران ایک کریکٹر سرٹیفکیٹ پر غلط طریقے سے رپورٹ لگوانا چاہتے تھے، اس کے لیے انہیں منع کردیا تھا۔
داروغہ کا الزام ہے کہ جب وہ بازار سے سامان لینے آئے تو انہوں نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر ان پر حملہ کردیا اور مار پیٹ کرکے زمین پر گرا دیا۔ داروغہ نے کہاکہ اتنا ہی نہیں انہیں دھمکی بھی دی گئی ہے۔
وہیں داروغہ پر ہوئے اس حملے کے بعد پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہےکہ نا معلوم حملہ آروں کی تلاش کی جارہی ہے جلد ہی انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔