ایران نے منگل کو اسرائیل پر سینکڑوں میزائلوں سے حملہ کیا، امریکہ نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس دوران عراقی دھڑوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ اسرائیل پر ایرانی حملوں کے جواب میں شامل ہوا تو عراق اور خطے میں امریکی اڈے ہمارا نشانہ ہوں گے۔’’ اسلامی مزاحمت عراق‘‘ کے نام سے گروپ ، جس کا ایران کے ساتھ اتحاد ہے، نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ اگر امریکہ اسرائیل پر ایرانی حملوں کے جواب میں شامل ہوتا ہے یا اگر اسرائیل عراقی فضائی حدود استعمال کرتا ہے تو عراق اور خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
بغداد میں سفارتی مرکز پر حملہ
عراق میں امریکی سفیر الینا رومانوسکی نے اعلان کیا ہے کہ بغداد میں "ڈپلومیٹک سپورٹ کمپلیکس” پر منگل کی صبح "حملہ” کیا گیا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رومانوسکی نے ’’ ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ گزشتہ رات بغداد میں ڈپلومیٹک سپورٹ کمپلیکس پر حملہ کیا گیا، یہ ایک امریکی سفارتی مرکز ہے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔