فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں مجاہدین اور ہماری تحریک ثابت قدم ہے۔حماس ترجمان خالد قدومی نے کہا کہ ہمارا دشمن سفارتکاری کو نہیں مانتا، ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں۔
خالد قدومی نے کہا کہ ہم صبر کرتے رہے اور اسرائیل کو جواب نہ دیا تو اس کی جرات اور بڑھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران غزہ میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، خطے کی کشیدہ صورتحال کےحل کے لیے عالمی برادری کوکردار ادا کرناہوگا۔
حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر خطے کی ری انجنیئرنگ میں مصروف ہے، اسرائیل کو جواب دینا ہمارا فرض ہے۔خالد قدومی نے کہا کہ فلسطین کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
قدومی کی بات کی اس سے بھی تصدیق ہوتی ہے کہ ا اسرائیل نے بمباری کا دائرہ کئی خطوں تک پھیلادیا ہے خبروں کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے یمن ، لبنان ، غزہ اور شام پر بھی بمباری کردی ، بہیمانہ بمباری میں درجنوں افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ، لبنانی وزارت صحت کے مطابق اتوار کے روز بیروت سمیت مختلف علاقوں پر بمباری میں 77افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ،حزب اللہ نے اسرائیل پر جوابی راکٹ حملے کئے ہیں ، غزہ میں طبی حکام کے مطابق اتوار کے روز مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں 28 فلسطینی شہید ہوئے ۔ یمن کی بندرگاہ حدیدہ اور راس عیسیٰ میں پاور اسٹیشنز اور آئل تنصیبات پر اسرائیلی حملوں میں4افراد شہید اور33زخمی ہوگئے، پاور اسٹیشنز اور آئل تنصیبات تباہ ہوگئیں۔ حوثیوں کے مطابق حملوں میں بندرگاہ کا ایک کارکن اور تین انجینئر شہید ہوگئے ہیں ۔ اسرائیلی طیاروں نے شام اور عراقی سرحدی علاقے البو کمال پربھی بمباری کی ہے ،خطے کی بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سفارتی کوششیں بھی تیز ہوگئی ہیں ،فرانس کے وزیرخارجہ جنگ بندی کے سلسلے میں لبنان پہنچ گئے ہیں،