اردو
हिन्दी
مارچ 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مفتی عبد الرازق کی قیادت میں اتم نگر کے مسئلہ پر جمعیۃ کے وفد کی ڈی سی پی سے ملاقات

4 منٹس پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Uttam Nagar Jamiat Delegation News
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی ,11 مارچ: جمعیۃ علماء ہند کے۔ صوبہ دہلی کے ایک وفد نے ناظمِ اعلیٰ مفتی عبدالرازق مظاہری کی سربراہی میں دہلی پولیس کے ضلع دوارکا ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) سے ملاقات کی اور جنوب مغربی دہلی کے علاقہ اتم نگر میں پیش آئے حالیہ افسوسناک حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وفد نے اس حادثے کے بعد علاقے میں پیدا ہونے والی فرقہ وارانہ کشیدگی، خوف و ہراس اور بعض شرپسند و فرقہ پرست عناصر کی جانب سے کی جانے والیس اشتعال انگیزی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔
وفد نے ڈی سی پی کو بتایا کہ اتم نگر میں پیش آئے واقعہ کے بعد علاقے کے عام شہریوں خصوصاً مقامی باشندوں میں عدم تحفظ اور خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ لوگوں کو اس بات کا اندیشہ لاحق ہے کہ کہیں حالات مزید خراب نہ ہو جائیں۔ جمعیۃ علماء کے نمائندوں نے زور دے کر کہا کہ پولیس انتظامیہ اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے علاقے میں امن و امان کو ہر حال میں برقرار رکھے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے جو ماحول کو خراب کرنے اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جمعیۃ علماء کے وفد نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ تجاوزات یا غیر قانونی تعمیرات کا مسئلہ کسی ایک مذہب یا کمیونٹی تک محدود نہیں ہے۔ مختلف علاقوں میں مختلف طبقات اور مذاہب کے لوگ اس طرح کے معاملات میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اس لیے اگر کہیں کارروائی کی جائے تو وہ مکمل طور پر قانون کے دائرے میں، غیر جانبداری اور انصاف کے اصولوں کے مطابق ہونی چاہیے۔ کسی ایک کمیونٹی کو نشانہ بنا کر کارروائی کرنا نہ صرفہے انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے بلکہ اس سے معاشرے میں مزید بے چینی اور بداعتمادی پیدا ہو سکتی ہے۔
وفد نے اس بات پر بھی سخت اعتراض ظاہر کیا کہ بعض مقامات پر کسی ایک ملزم یا مشتبہ شخص کے جرم کی بنیاد پر اس کے رشتہ داروں یا خاندان کے دیگر افراد کے مکانات کو منہدم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے یا ایسیعلاقے کارروائیوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ جمعیۃ علماء کے نمائندوں نے واضح کیا کہ یہ طرزِ عمل نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ آئین اور قانون کے بنیادی اصولوں کے بھی خلاف ہے۔ جرم اگر کسی فرد نے کیا ہے تو اس کی سزا بھی اسی فرد تک محدود رہنی چاہیے، نہ کہ اس کے اہلِ خانہ یا رشتہ داروں کو اس کا نشانہ بنایا جائے۔
وفد نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود بعض علاقوں میں بلڈوزر کے ذریعے مکانات گرانے کی کارروائیوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، جو کہ تشویش کا باعث ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتِ عظمیٰ کے احکامات کا مکمل احترام کیا جائے اور کسی بھی قسم کی کارروائی آئینی اور قانونی طریقہ کار کے مطابق انجام دی جائے تاکہ قانون کی بالادستی برقرار رہ سکے۔
اس موقع پر وفد نے یہ مسئلہ بھی اٹھایا کہ بعض فرقہ پرست عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کے ذریعے رمضان المبارک اور آنے والی عید الفطر کے حوالے سے اشتعال انگیز بیانات اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جو نہایت قابلِ مذمت اور تشویشناک ہیں۔ جمعیۃ علماء کے نمائندوں نے پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کوشش کو بروقت روکا جا سکے۔
وفد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر مساجد، عبادت گاہوں اور حساس علاقوں میں مناسب سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں تاکہ لوگ سکون، اطمینان اور مذہبی آزادی کے ساتھ اپنے مذہبی فرائض اور تہوار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تہواروں کے مواقع پر امن و امان کو برقرار رکھنا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں بروقت اقدامات نہایت ضروری ہیں۔
ڈی سی پی نے وفد کو یقین دلایا کہ دہلی پولیس پورے معاملے کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ دیکھ رہی ہے آور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی اولین ترجیح علاقے میں امن قائم رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی شخص قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
وفد میں مفتی عبدالرازق مظاہری (ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء صوبہ دہلی) کے علاوہ قاری دلشاد احمد مظاہری (نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی)، قاری محمد ساجد فیضی (سکریٹری جمعیۃ علماء صوبہ دہلی)، قاری اسرارالحق قاسمی (کنوینر اصلاح معاشرہ کمیٹی صوبہ دہلی)، ڈاکٹر رضاؤالدین شمس (رکن جمعیۃ علماء صوبہ دہلی)، مولانا جمیل احمد قاسمی (صدر جمعیۃ علماء ضلع جنوب مغربی دہلی) محمد رفیع عطا۔فیروز احمد سولنکی۔انور غوری شامل تھے ہریس ریلیز

ٹیگ: breaking newsCommunity IssueIndia Newsاتم نگر مسئلہ خبرپولیس ملاقات خبرجمعیۃ وفد ملاقاتمفتی عبد الرازق بیان

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Iran Drone Attack Claim News
خبریں

ایران کیلیفورنیا پر کسی بھی لمحہ ڈرون حملہ کر سکتا ہے۔ اعلیٰ امریکی ڈرون ایکسپرٹ کا دعوی

12 مارچ
Iran War Secret Briefing
خبریں

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

11 مارچ
Iran Israel Strikes Damage
خبریں

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

11 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Iran Drone Attack Claim News

ایران کیلیفورنیا پر کسی بھی لمحہ ڈرون حملہ کر سکتا ہے۔ اعلیٰ امریکی ڈرون ایکسپرٹ کا دعوی

Uttam Nagar Jamiat Delegation News

مفتی عبد الرازق کی قیادت میں اتم نگر کے مسئلہ پر جمعیۃ کے وفد کی ڈی سی پی سے ملاقات

Iran War Secret Briefing

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

Iran Israel Strikes Damage

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

Iran Drone Attack Claim News

ایران کیلیفورنیا پر کسی بھی لمحہ ڈرون حملہ کر سکتا ہے۔ اعلیٰ امریکی ڈرون ایکسپرٹ کا دعوی

مارچ 12, 2026
Uttam Nagar Jamiat Delegation News

مفتی عبد الرازق کی قیادت میں اتم نگر کے مسئلہ پر جمعیۃ کے وفد کی ڈی سی پی سے ملاقات

مارچ 12, 2026
Iran War Secret Briefing

ایران جنگ پر امریکی کانگریس کی ‘خفیہ بریفنگ نے دنیا کی نیند اڑادی٫ جانیں ایسا کیا ہے رپورٹ میں؟

مارچ 11, 2026
Iran Israel Strikes Damage

اسرائیل کو کھنڈر بنارہا ہے ایران،بن گورین ایئرپورٹ ،فوج کا کمیونکیشن سسٹم تباہ، بینک، مالیاتی ادارے نشانے پر

مارچ 11, 2026

حالیہ خبریں

Iran Drone Attack Claim News

ایران کیلیفورنیا پر کسی بھی لمحہ ڈرون حملہ کر سکتا ہے۔ اعلیٰ امریکی ڈرون ایکسپرٹ کا دعوی

مارچ 12, 2026
Uttam Nagar Jamiat Delegation News

مفتی عبد الرازق کی قیادت میں اتم نگر کے مسئلہ پر جمعیۃ کے وفد کی ڈی سی پی سے ملاقات

مارچ 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN