مراد آباد:
بھارتیہ گئو رکشک واہنی کے نائب صدر ہونے کا دعویٰ کرنے والے منوج ٹھاکر نے اترپردیش کے مراد آباد ضلع میں 23 مئی کو شاکر نام کے مسلم شخص کو دن دہاڑے لاٹھی سے مارا۔ واقعہ کی ویڈیو وائر ل ہوگئی ہے۔
اس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ مرادآباد کے نار کھیڑا رہائشی شاکر کو پیٹا جار ہا ہے اور لوگ کھڑے ہو کر تماشہ دیکھ رہے ہیں۔
ایک اور ویڈیو میں ٹھاکر کو شاکر سے پوچھتے دیکھا جاسکتا ہے ، ’تمہاری گاڑی میں کیا ہے، بل کہاں ہے، نام کیا ہے، ‘ شاکر کو یہ بولتےہوئے سنا جاسکتا ہے ۔ ’ مجھے پٹنے سے پہلے جانچ کیوں نہیں کرلیتے؟’ پولیس نے معاملے کو نوٹس میں لیاہے اور جانچ شروع کردی ہے ۔
مرادآباد کے کٹگھر تھانہ حلقہ میں گئوکشی کے الزام میں ایک نوجوان کی پٹائی کرنے کے معاملے میں پولیس نے گئو رکشک واہنی کے نائب صدر منوج ٹھاکر سمیت چھ کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائر ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی ہے ۔
ایس ایس پی پربھاکر نے بتایاکہ چھ لوگوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔ ملزمین کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
وہیں ایس ایچ اوکٹگھر نے 23 اور 24 مئی کی رات میں بتایا کہ ’ دو ایف آئی آر درج ہوئی ہے ۔ ایک منوج ٹھاکر کے خلاف ایک شخص کو پیٹنے اور دوسری شاکر کے خلاف ماسک نہیں پہننے پر، دونوں میں سے کوئی بھی ابھی تھانہ میں نہیں ہے۔‘
اس پورے معاملہ کے بارے میں جب منوج ٹھاکر سے پوچھا گیا کہ اس نے شاکر پر حملہ کیوں کیا تو وہ اس سوال سے ہٹ کرالگ ہی کہنے لگاکہ ’ کسی نے مجھ پر کچھ دن پہلے حملہ کیا تھا، اس کی کوئی جانچ نہیں ہوئی۔ کل کچھ قصائیوں نے مجھے پریشان کیا، اس کی جانچ نہیں ہوئی، پولیس میری نہیں سنتی، اگر منوج ٹھاکر کسی کولاٹھی سے مار دیتا ہے تو وہ جرم ہے لیکن اگر کوئی میری جان لینے کی کوشش کرے تو وہ جرم نہیں ہے۔
منوج ٹھاکرگئورکشا کو لے اپنی ’وفاداری‘ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اگر سرکار مجھے طاقت دے تو ہر دن گائیوں کو کاٹنے والے قصائیوں کو پکڑ لوں‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ ٹھاکر مبینہ ملزم کو پولیس کے پاس کیوں نہیں لےگئے ، تو انہوں نے کہا کہ ‘اگر میں انتظار کیا ہوتاتو جسے میں نے پیٹا ہے اس نے مجھ پر حملہ کر دیا ہوتا۔ انہوں نے اپنی حفاظت پر اس خطرے کے الزام کو لے کر کوئی ثبوت یا جانکاری نہیں دی۔ سی ایم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ٹھاکر نے کہا ،آپ کی انتظامیہ ان لوگوں کو مارنے کی کوشش کر رہا ہے جو گائے کے تحفظ کا کام کررہے ہیں۔‘
کیا منوج ٹھاکر بھارتیہ گئورکشک واہنی کا ممبر ہے؟
ٹھاکر پرپیسہ لینے کا الزام ہے ،جس پر وہ انکار کرتا ہے ،لیکن بھارتیہ گئو رکشک واہنی کے ممبر ہے وہ اس بات پر وہ قائم ہے۔
اس بات پر صدر راکیش سنگھ پریہار کہتے ہیں کہ ٹھاکر کے دعوے غلط ہیں ، وہ تنظیم کے نائب صدر نہیں ہے اور چھ مہینے پہلے ہی انہیں نکال دیا گیا تھا۔
منوج ٹھاکر کو چھ ماہ قبل واہنی سے نکال دیا گیا تھا۔ اس پر پیسے لینے کے الزامات لگائے گئے تھے۔ مراد آباد میں ہماری تنظیم کے نمائندوں نے بھی اس بارے میں جانکاری دی تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ اب ہمیں الگ سے ایک پریس ریلیز جاری کرکے بتاناپڑے گاکہ وہ واہنی کا حصہ نہیں ہے۔
پریہار نے کہاکہ مذبح میں کئی لوگ کام کرتے ہیں، تو ٹھاکر انہیں پریشان کرتے ہیں، انہوںنے کہاکہ وہ ایک دوسرے کو آپس میں پھنسا کر ان سے پیسہ اینٹھنے کا کام کرتے ہیں۔ ہمیں کوئی دستاویز نہیں دیا گیا ہے جس سے یہ پتہ چلے کہ ٹھاکر کو تنظیم سے نکالا جاچکا ہے ۔