ہلدوانی: اتراکھنڈ میں سیکڑوں مسلم خاندان اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جس میں حکام سے ہلدوانی ریلوے اسٹیشن سے متصل ریلوے کی زمین سے "غیر مجاز قابضین” کو بے دخل کرنے کا کہا گیا ہے، جسے غفور بستی ایک مسلم اکثریتی علاقہ کہا جاتا ہے۔
اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے "بنبھول پورہ، ہلدوانی میں ریلوے کی زمین پر تجاوزات شدہ تعمیرات” کو منہدم کرنے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس شرد شرما اور جسٹس آر سی کھلبے کی ڈویژن بنچ نے ہدایت دی کہ آباد کاروں کو ایک ہفتے کا نوٹس دیا جائے جس کے بعد تعمیرات کو گرا دیا جائے۔
بنبھول پورہ میں ریلوے کی 29 ایکڑ اراضی پر پھیلے ہوئے علاقے میں مساجد، اسکول،کاروباری ادارے اور رہائش گاہیں ہیں۔ہائی کورٹ کے اس حکم سے 4300خاندان متاثر ہوں گےجن میں زیادہ تر مسلمان ہیں۔ان سب پر بربادی کی تلوار لٹک رہی ہے۔
اس معاملے میں سماعت کے دوران علاقہ مکینوں کی جانب سے کہا گیا کہ ریلوے نے ان کی بات نہیں سنی، اس لیے انہیں بھی سننے کا موقع دیا جائے۔ جبکہ ریلوے نے دلیل دی کہ ریلوے نے پی پی اے سی ٹی کے تحت تمام خاندانوں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ ساتھ ہی، ریاستی حکومت نے دلیل دی کہ یہ زمین ریاستی حکومت کی نہیں، بلکہ ریلوے کی ہے۔
کسی نے ابھی تک ین کی خبر گیری نہیں کی گزشتہ دنوں جمعیت علمائے ہند (محمودمدنی) کا ایک وفد یہاں آیا تھا اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائ ۔