دہرادون: اتراکھنڈ میں وقف بورڈ کے تحت چلنے والے مدارس میں اگلے تعلیمی سیشن سے این سی ای آر ٹی کا نصاب اور ڈریس کوڈ لاگو کیا جائے گا۔ اتراکھنڈ وقف بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ بورڈ کے دائرہ کار میں تمام 103 مدارس میں ڈریس کوڈ اور این سی ای آر ٹی کا نصاب لاگو ہونے جا رہا ہے۔
آواز دی وائس کی خبر کے مطابق وقف بورڈ کے چیئرمین شاداب شمس نے کہا کہ ابتدائی طور پر سات مدارس کو جدید اسکولوں کی طرز پر چلایا جائے گا۔ ان مدارس میں دیگر مذاہب کے بچے بھی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
اتراکھنڈ وقف بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ بورڈ کے دائرہ کار میں تمام 103 مدارس میں ڈریس کوڈ اور این سی ای آر ٹی کا نصاب لاگو ہونے جا رہا ہے۔
پہلے مرحلے میں دہرادون، ادھم سنگھ نگر اور ہریدوار سے دو دو مدارس اور ضلع نینیتال کے ایک مدرسے کو جدید اسکولوں کی طرز پر چلانے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ مدارس میں نماز فجر کے بعد 6:30 سے 7:30 تک قرآن پاک پڑھایا جائے گا۔
اس کے بعد صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک یہ مدرسہ عام سکول کی طرح چلے گا جبکہ دو بجے کے بعد دوبارہ مدرسے کی طرح چلنا شروع ہو جائے گا۔ وقف بورڈ کے چیئرمین شاداب شمس نے کہا کہ مدارس کا اندراج مدرسہ بورڈ سے نہیں بلکہ اتراکھنڈ بورڈ میں ہوگا۔
ریاستی حکومت مدارس کے سروے سے متعلق بات چیت کے بعد ہی مدارس کی جدید کاری کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے، جب کہ اپوزیشن نے اسے پولرائزیشن قرار دیا ہے۔