بھوپال :
مدھیہ پردیش کے مندسور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سدھیر گپتا نے ایک متنازع بیان دیتےہوئے کہاکہ بھارت کی آبادی کو غیر متوازن کرنے میں بالی ووڈ اداکار عامر خاں جیسے لوگوں کا ہاتھ ہے۔ ان کے اس بیان کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے ۔ جو اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔
بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے اداکار عامر خاں کانام لیتے ہوئے کہاکہ ملک کی آباد ی کو بڑھانے میں عامر خاں جیسے لوگوں کا ہاتھ ہے جو کہ ملک کی بدقسمتی ہے۔ سدھیر گپتا نے کہاکہ عامر خاں کی پہلی بیوی رینا دتا 2 بچوں کے ساتھ، دوسری کرن راؤ کہاں بھٹکیں گی بچے کے ساتھ، اس کی فکر نہیں، لیکن دادا عامر خاں تیسری کی کھوج میں مصروف ہوگئے ہیں۔ یہ پیغام ہے ایک ہیرو کا؟ انہوں نےمزید کہاکہ یہ جو دنیا کہتی تھی کہ انڈا بیچنے کے علاوہ زیادہ کچھ عقل ہے نہیں ، اتنا ہی کریں توزیادہ ٹھیک ہے ۔
غور طلب بات ہے کہ عالمی یوم آبادی کے موقع پر بڑھتی آبادی کو کے پیش نظر سخت قدم اٹھائے جانے کی مانگ تیزہو گئی ہے ۔ اترپردیش کی یوگی سرکار نے آبادی کنٹرل پالیسی کااعلان کردیا ہے ۔ وہیں آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما بھی آبادی پالیسی پر جلد فیصلہ لینے کی بات کرچکے ہیں۔