الیکشن کمیشن آج دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ۔ الیکشن کمیشن پریس کانفرنس میں بتایا کہ دہلی کی 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے 5فروری کو ووٹ ڈالےجائیں گے اور 8کو ہتہ چل جائے گا کہ یہاں کس کی سرکار ہوگی ت انتخابات صرف ایک مرحلے میں ہوں گے۔ اس بار بھی دہلی میں عام آدمی پارٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے درمیان سہ رخی مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
اس سے قبل پیر کو الیکشن کمیشن نے حتمی ووٹر لسٹ جاری کی تھی۔ اس بار دہلی میں کل 1 کروڑ 55 لاکھ 24 ہزار 858 ووٹر ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس بار دہلی انتخابات میں کل 1.55 کروڑ سے زیادہ ووٹر ہوں گے۔ ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 83,49,645 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 71,73,952 ہے۔ جبکہ تیسری جنس کی تعداد 1,261 ہے۔ اسی کے ساتھ یوپی کے
ملکی پور ضمنی انتخاب میں بھی 5 فروری کو ووٹنگ ہوگی خبر کے مطابق اتر پردیش کی ملکی پور سیٹ پر 5 فروری کو ضمنی انتخاب ہوگا جبکہ نتائج 8 فروری کو آئیں گے۔ تمل ناڈو کی ایروڈ سیٹ پر بھی 5 فروری کو ضمنی انتخاب ہوگا۔ برفانی موسم کی وجہ سے جموں و کشمیر کے بڈگام اور نگروٹہ میں بعد میں انتخابات ہوں گے۔دریں اثنا دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ دہلی میں 5 فروری کو ووٹنگ ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔
واضح رہے کہ دہلی میں اسمبلی کی 70 سیٹیں ہیں، جن میں سے 58 جنرل زمرے کے لیے ہیں جبکہ 12 سیٹیں شیڈول کاسٹ کے لیے مخصوص ہیں۔
ووٹنگ لسٹ میں بے ضابطگیوں کے الزامات پر چیف الیکٹورل آفیسر راجیو کمار نے کہا، ‘ووٹر لسٹ میں بہت سی باتیں کہی جا رہی ہیں۔ کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ووٹر لسٹ سے نام حذف کرنے کی شکایت کی گئی۔ ہر سوال کا جواب دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ آج جواب واضح ہے۔ آج ہر سوال کا جواب ملے گا۔ اگر ہم گزشتہ 30 انتخابات کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو 15 میں دیگر جماعتوں کو زیادہ ووٹ ملے۔ ووٹر لسٹ سے نام نکالنے کا عمل ہوتا ہے، جس میں الیکشن کمیشن سے لے کر بی ایل او تک سب اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے بغیر کوئی نام نہیں ہٹایا جا سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ بہت جلد ہم 100 کروڑ ووٹرز والا ملک بننے جا رہے ہیں، ووٹروں کی کل تعداد 99 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔