ایران امریکہ کے درمیان مذاکرات کا مستقبل غیر یقینی ہومے کے ساتھ جنگ کے حالات بن رہے ہیں یہ مرحلہ پہلے سے زیادہ بھیانک اور تباہی کم ہوسکتا ہے اسی دوران دن بھر ماحول گرم رہا امریکی حکام کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے ممکنہ امن مذاکرات کے پیش نظر دو سینئر ایرانی عہدیداروں کو عارضی طور پر ہدفی فہرست سے نکال دیا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کا نام4 سے 5 روز کے لیے ٹارگٹ لسٹ سے ہٹایا گیا ہے۔۔
** ایران کی جانب سے مذاکرات سے انکار کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
ایران کی جانب سے امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دوران برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1٫6 فیصد اضافے کے ساتھ 103٫85 ڈالر ہوگئی ہے
**حزب اللّٰہ کا تل ابیب میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر پر حملے کا دعویٰ
تنظیم حزب اللّٰہ نے تل ابیب میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر پر حملے کا دعویٰ کیا ہے اور اسرائیل کے لبنان پر حملوں کے دوران جنگ بندی کی بات چیت کو بھی مسترد کر دیا ہے
**ایران کا ایف-18 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، امریکہ کی تردید
امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کی جانب سے ایف-18 لڑاکا طیارہ مار گرانے کی تردید کی ہے۔ اس سے قبل ایران کے پاسداران انقلاب نے جنگ کے دوران ایک امریکی ایف-18 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا
**اگر امریکہ نے زمینی حملہ کیا تو باب المندب کی آبنائے میں ایک نیا محاذ کھول سکتے ہیں: ایرانی فوجی ذرائع
ایک ایرانی فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ اگر ایرانی سرزمین یا خلیج فارس میں اس کے جزائر پر امریکہ نے زمینی حملہ کیا گیا تو ملک ’باب المندب کی آبنائے میں ایک نیا محاذ کھول سکتا ہے۔پاسدارانِ انقلاب سے منسلک سرکاری خبر رساں ایجنسیوں تسنیم اور فارس نے یہ خبر دی ہے۔
*سینٹ کام: ایران کے ساتھ جنگ میں تقریباً 300 امریکی فوجی زخمی ہوئے
بی بی سی کے امریکی شراکت دار سی بی ایس نیوز کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً 300 امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔
***امریکہ جے ڈی وینس پاکستان بھیج رہا ہے۔
جنگ بندی کے حوالے سے پیش رفت ہو رہی ہے لیکن کچھ بھی سامنے نہیں آ رہا ہے۔ ایران کے مسلسل انکار کے باوجود، واشنگٹن سفارتی حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ہفتے کو پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔ ۔
پاسداران انقلاب کی بحریہ کے سربراہ علی رضا تنگسیری کو شہید کرنے کا دعویٰ
مغربی ایشیا میں کشیدگی کے دوران اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نیوی کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کو ایک فضائی حملے میں شہید کر دیا گیا ہے
ایران جنگ کے نتائج اُتنے ہی سنگین ہوسکتے ہیں جتنے کورونا وبا کے تھے، پورن کی وارننگ







