لکھنؤ:
اپنے ہی ڈرائیور کی بیوی کی عصمت دری کا الزام جھیل رہے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کو لکھنؤ میں مقامی لوگوں کی زبردست مخالفت کا سامنا کرنا پڑارہا ہے ۔ پیر کو وسیم رضوی کی گاڑی پر جم کر پتھراؤ ہوا، ایسے میں اسے جان بچا کر بھاگنا پڑا۔
اطلاع کے مطابق لکھنؤ کے کشمیر محلے سے نکلتے ہی ان کی گاڑی پر پتھراؤ شروع ہوگیا۔ وسیم رضوی نے بتایاکہ ہم اچانک گھبراگیا کہ سنگ باری کیسے ہونے لگی۔ ہم نے گاڑی روکنے کی بھی کوشش کی، لیکن تب تک پتھرا باز لوگ وہاں سے بھاگ نکلے۔
بتادیں کہ کچھ دن پہلے وسیم رضوی پر ان کی ڈرائیور کی بیوی نے عصمت دری کا الزام لگایا ہے۔ خاتون نے اس تعلق سے لکھنؤ کے سہادت گنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ رضوی نے اس کی فحش ویڈیوز بھی بنائیں، جس کے ذریعے وہ اسے دھمکی دے رہا ہے۔