نئی دہلی :
ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کی کھلاڑی وندنا کٹاریہ نے ان کے گھر کے باہر ذاتی گالیاں دینےوالے اور بیہودگی کرنے والوں کو جواب دیا ہے ۔ دلت سماج سے آنے والی وندنا نے ’ دی انڈین ایکسپریس ‘ سے بات چیت میں کہاکہ انہیں ان کے گھر کے باہر ہوئے اس واقعہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے ۔ 26 سالہ خاتون کھلاڑی نے کہا ، ’ہم ملک کے لیے کھیل رہے ہیں اور جو کچھ بھی ہو رہا ہے ، اس کے لیے کچھ بھی نہ کریں ، کاسٹنگ بازی ، جو میں نے تھوڑا سنا تھا ، وہ سب نہ ہو۔‘
وندنا نے مزید کہا کہ’ صرف ہاکی کے بارے میں سوچیں ، ہم نوجوان لڑکیاں ہیں اور ہم ملک کے لیے کھیل رہے ہیں ،تو ہم سب کو ایک ہونا چاہئے، مطلب ہر چیز کو ‘وندنا نے کہاکہ جب وہ اپنے پریوار سے بات کریں گی ، اس کے بعد ہی اس واقعہ کے بار ے میں کوئی تبصرہ کریں گی ۔
واضح رہے کہ وندنا واحد ایسی خاتون کھلاڑی ہے ، جنہوں نے اولمپکس میں گول داغنے کی ہیٹ ٹرک لگائی ہے ۔ وندنا نے جمعہ کو برطانیہ کے ساتھ ہوئے مقابلہ میں بھی ایک گول کیا ۔
بھارت اور ارجنٹینا کے درمیان بدھ کو ہوئے میچ میں خاتون ہاکی ٹیم کی ہار کےبعد وندنا کے پریوار کو ذاتی تذلیل کا سامنا کرنا پڑا۔ ذات کے گھمنڈ میں مدہوش کچھ لوگ وندنا کے گھر کے باہر پہنچ گئے تھے اور انہوں نے اس ہار کے لیے خاتون ہاکی ٹیم میں شامل دلت کھلاڑیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ ان لوگوں نے وندنا کے پریوار کو ذات پر مبنی گالیاں دی تھیں اور پٹاخے جلائے تھے ۔
وندنا کٹاریہ کا تعلق اتراکھنڈ کے ہری دوار ضلع کے روشن آباد گاؤں سے ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ وندنا کے بھائی چندر شیکھر کٹاریہ کی شکایت پر ضلع ہری دوار کی سڈکول پولیس نے ملزم روشن آبادرہائشی سمت چوہان ، انکور ، وجے پال کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے وجے پال اور انکور کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
یہ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد ملزمان کو سوشل میڈیا پر جم کر پھٹکار لگائی گئی تھی۔ کیونکہ ایک جانب پورا ملک خاتون ہاکی ٹیم کی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر فخر کررہا تھا، وہیں ذات کے گھمنڈ میں ڈوبے ان لوگوں کی وجہ سے وندنا کے پریوار کو ذاتی تذلیل کا سامنا کرنا پڑا۔
ذاتی گھمنڈ کی وجہ سے دلتوں کے ساتھ مارپیٹ، امتیازی سلوک ہونے کی خبریں اس جدید دور میں بھی عام بات ہے۔ لیکن ٹیم کی ہار کے لیے کسی شخص یا خاتون کھلاڑی کو اس کی ذات کی بنیاد پر نشانہ بنانا نفرت انگیز سوچ کی ایک بھیانک شکل ہے ۔