اردو
हिन्दी
مارچ 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

قومی بحران میں ہم خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے:سپریم کورٹ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
قومی بحران میں ہم خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے:سپریم کورٹ
28
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:
ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پھیلی ہوئی ہے جو خطرناک طریقے سے انفیکشن پھیلا رہی ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ معاملے تین لاکھ سے زیادہ آرہے ہیں اور دو ہزار سے زیادہ لوگوںکی موت ہورہی ہے، حالانکہ منگل کو کورونا کے یومیہ معاملات میں ہلکی گراوٹ آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 3.23لاکھ سے زیادہ معاملے درج ہوئے۔ ریلوے نے ابھی تک 450 ٹن کی آکسیجن سپلائی کی ہے۔ آسٹریلیا نے بھارت سے تمام اڑانوں کو 15 مئی تک کے لیے رد کردیا ہے۔ آکسیجن کی کمی کے سبب سپریم کورٹ اور دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئیں ۔ وہیں گجرات میں مزید نو شہروں میں کرفیونافذ کردیا گیا ہے۔ بہار میںکورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات اور علاج کے دوران لگاتار ہورہی متاثرین کی موت سے لوگ خوفزدہ ہیں۔
کووڈ- 19 معاملات میں بے تحاشہ اضافے کو’قومی بحران‘بتاتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ ایسی صورتحال میں خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔ ساتھ ہی عدالت نے واضح کیا کہ کووڈ-19 کے نظم و نسق کے لئے قومی پالیسی تشکیل دینے سے متعلق اس کے ازخود نوٹس سماعت کا مطلب ہائی کورٹ کے معاملات کو دبانا نہیں ہے۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ ، جسٹس ایل ناگیشورا راؤ اور جسٹس ایس رویندر بھٹ کی بنچ نے کہا کہ ہائی کورٹ علاقائی حدود میں عالمی وبا کی حالت کی نگرانی کے لئے بہتر پوزیشن میں ہے۔ بنچ نے کہا کہ کچھ قومی امور پر عدالت عظمیٰ کی مداخلت کی ضرورت ہے کیونکہ کچھ معاملے ریاستوں کے مابین رابطے کار سے متعلق ہوسکتے ہیں۔ بنچ نے کہاکہ ہم ایک تکمیل کردار ادا کر رہے ہیں ، اگر ہائی کورٹس کو علاقائی حدود کی وجہ سے مقدمات کی سماعت میں کوئی دشواری پیش آتی ہے تو ہم مدد کریں گے۔
سپریم کورٹ نے اس کا جائزہ لیا تھا اور کہا تھا کہ وہ آکسیجن کی فراہمی اور کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے درکار دوائیوں سمیت دیگر امور کے بارے میں ’قومی منصوبہ‘ چاہتا ہے، عدالت نے متاثرہ مریضوں کیلئے آکسیجن کو علاج کا ضروری حصہ بتاتے ہوئے کہاتھاکہ ایسا لگتا ہے کہ کافی گھبراہٹ پیدا کردی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں نے راحت کیلئے الگ الگ ہائی کورٹوں میں عرضیاں دائر کی ہیں۔سماعت ہوئی، اس دوران ویکسین کی غیر مساوی قیمتوں کا معاملہ بھی اٹھا۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے کہ ویکسین کی الگ الگ قیمتیں کیوں طے کی جا رہی ہیں؟ سپریم کورٹ نے مزید پوچھا کہ ویکسین کی الگ الگ قیمتوں پر مرکزی حکومت کیا کر رہی ہے؟
دوسری جانب دہلی کے اسپتالوں اور مریضوں کو آکسیجن کی کمی کے حوالے سے ایک بار پھر ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دہلی ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران آکسیجن سلنڈروں کی بلیک مارکیٹنگ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ ہائی کورٹ نے دہلی حکومت سے کہا کہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت ایکشن لے ، اس کے لئے آپ کے پاس اختیارات ہیں۔ہائی کورٹ نے بلیک مارکیٹنگ کے بارے میں کہا کہ جو آکسیجن سلنڈر کچھ سو روپے میں ملتا ہے اس کے لیے لوگ لاکھوں روپے دے رہے ہیں ۔ کورٹ نے دہلی حکومت سے کہاکہ اس کا پورا سسٹم فیل ہو چکا ہے، اس پر دھیان دے کر اسے ٹھیک کیا جائے۔
ہائی کورٹ نے دہلی حکومت پر ایک بار پھر سوال اٹھایا اور کہا کہ ہمیں حیرت ہے کہ ایس سپلائی کرنے والا 20 میٹرک ٹن آکسیجن لیتاہے ، جو ایک بڑا سپلائر ہے ، لیکن وہ حکومت کے احکامات پر عمل نہیں کررہا ہے۔ ضرورکچھ تو ہے۔ ہائی کورٹ نے سپلائی کرنے والے سے کہا کہ ابھی گیس اسپتالوں میں بھیج دو ، بصورت دیگر ہم آپ کو تحویل میں لیں گے ، اگر کوئی آدمی مر جاتا ہے تو آپ کوبھی ساتھ میں لٹکادیا جائے گا۔دہلی سرکار کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہاکہ اگر آپ سے حالات نہیں سنبھل رہے ہیں تو ہمیں بتائیں ہم یہ کام مرکزی حکومت کے افسروں کے حوالہ کردیں گے۔کچھ اسپتالوں نے بتایا کہ دہلی کے اسپتالوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔ ایک بستر پر دو مریض ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ میں محکمہ صحت کے سکریٹری نے جانکاری دیتے ہوئے کورٹ کو بتایا کہ وہ اس سمت میں کام کررہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کاعلاج کیا جاسکے۔ دہلی ہائی کورٹ نے کہاکہ تصویر کچھ اور ہی بتا رہی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ وقت لوگوں کے گدھوں کی طرح برتاؤ کرنے کا نہیں ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Singh Statement on Khamenei Death News
خبریں

"خامنہ ای کی موت پر جذبات اور غم کا اظہار کچھ غلط نہیں”سنگھ نے کہا : یہ ہندوستانی روایات کے عین مطابق

16 مارچ
Iran Trump Strait of Hormuz News
خبریں

آبنائے ہرمز: ایران نے ٹرمپ کا ٹیٹوا پکڑ لیا، پرانے اتحادیوں نے اکیلا چھوڑ دیا، بوکھلا کر دی یہ دھمکی

16 مارچ
UN Islamophobia Report News
خبریں

اسلاموفوبیا: مہذب دنیا میں مسلمانوں سے مذہب کی بنیاد پر ناروا سلوک، دیوار سے لگانے پالیسیاں بن رہی ہیں: اقوام متحدہ

16 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Singh Statement on Khamenei Death News

"خامنہ ای کی موت پر جذبات اور غم کا اظہار کچھ غلط نہیں”سنگھ نے کہا : یہ ہندوستانی روایات کے عین مطابق

Iran Trump Strait of Hormuz News

آبنائے ہرمز: ایران نے ٹرمپ کا ٹیٹوا پکڑ لیا، پرانے اتحادیوں نے اکیلا چھوڑ دیا، بوکھلا کر دی یہ دھمکی

UN Islamophobia Report News

اسلاموفوبیا: مہذب دنیا میں مسلمانوں سے مذہب کی بنیاد پر ناروا سلوک، دیوار سے لگانے پالیسیاں بن رہی ہیں: اقوام متحدہ

Assam CM Miya Statement News

تیور برقرار“ ہم 70 لاکھ لوگوں (میا )کو نہیں نکال سکتے، ان کے جانے کے لیے حالات پیدا کریں گے، ”سی ایم اسام

Singh Statement on Khamenei Death News

"خامنہ ای کی موت پر جذبات اور غم کا اظہار کچھ غلط نہیں”سنگھ نے کہا : یہ ہندوستانی روایات کے عین مطابق

مارچ 16, 2026
Iran Trump Strait of Hormuz News

آبنائے ہرمز: ایران نے ٹرمپ کا ٹیٹوا پکڑ لیا، پرانے اتحادیوں نے اکیلا چھوڑ دیا، بوکھلا کر دی یہ دھمکی

مارچ 16, 2026
UN Islamophobia Report News

اسلاموفوبیا: مہذب دنیا میں مسلمانوں سے مذہب کی بنیاد پر ناروا سلوک، دیوار سے لگانے پالیسیاں بن رہی ہیں: اقوام متحدہ

مارچ 16, 2026
Assam CM Miya Statement News

تیور برقرار“ ہم 70 لاکھ لوگوں (میا )کو نہیں نکال سکتے، ان کے جانے کے لیے حالات پیدا کریں گے، ”سی ایم اسام

مارچ 16, 2026

حالیہ خبریں

Singh Statement on Khamenei Death News

"خامنہ ای کی موت پر جذبات اور غم کا اظہار کچھ غلط نہیں”سنگھ نے کہا : یہ ہندوستانی روایات کے عین مطابق

مارچ 16, 2026
Iran Trump Strait of Hormuz News

آبنائے ہرمز: ایران نے ٹرمپ کا ٹیٹوا پکڑ لیا، پرانے اتحادیوں نے اکیلا چھوڑ دیا، بوکھلا کر دی یہ دھمکی

مارچ 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN