نئی دہلی : (ایجنسی)
سینئر صحافی اور دی کوئنٹ کے ایڈیٹوریل ڈائریکٹر اور صدر سنجے پگلیا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ایکسچینج فار میڈیا کی خبر کے مطابق ،کوئنٹ ڈیجیٹل میڈیا لمیٹڈ کے تحت ہی کوئنٹ اور بلومبرگ کوئنٹ آتا ہے۔
کمپنی کے ذریعہ 16 ستمبر کو بی ایس ای میں دی گئی جانکاری میں کہا گیا ہے کہ ’ سینئر صحافی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ، انہوں نے کوئنٹ کی پوری ٹیم کو نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ وہ بطور دوست،گائڈاور مینٹر ٹیم کو گائڈکرتے رہیں گے ۔
حالانکہ ابھی تک یہ صاف نہیں ہے کہ سنجے پگلیا نے کیوں استعفیٰ دیا ہے 2016 میں دی کوئنٹ میں شامل ہونے سے پہلے ، وہ سی این این آواز کے بطور چیف ایڈیٹر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے کئی میڈیا اداروں میں کام کیا ہے جن میں ٹائمز گروپ ، بزنس اسٹینڈرڈ ، آج تک ، زی شامل ہیں۔