اردو
हिन्दी
دسمبر 15, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جمہوری نظام میں ہمارا لائحہ عمل کیا ہو؟ایک نقطہ نظر

10 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
46
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:مولانا ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی شمسی
     ہندوستان کی تحریک آزادی میں ملک کے تمام بسنے والے لوگوں نے حصہ لیا ، جب ملک آزاد ہوا ، تو  مسلم مجاہدین ازادی نے ملک کے حالات کے پیش نظر اس پر زور دیا کہ ملک میں جمہوریت کا قیام عمل میں آئے ،  چنانچہ وہ اس میں کامیاب رہے ، اور آزادی کے بعد ملک میں جمہوری نظام قائم کیا گیا ، اس طرح موجودہ وقت میں ہمارا ملک ہندوستان  ایک جمہوری ملک ہے ، یہاں آئین کو بالادستی حاصل ہے ، ملک کے آئین کی پابندی ملک کے ہر شہری پر لازم ہے ، حکومت  بھی پابند ہے اور عوام بھی ، ہمیں کسی  بھی مسائل پر غور و خوض کر تے وقت آئین کو پیش نظر رکھنا چاہئے ، اور آئین کی روشنی میں حل تلاش کرنا چاہئے ـ  ملک کے آئین میں اقلیتوں کے لئے بنیادی حقوق کا باضابطہ ذکر موجود ہے ، بنیادی حقوق کا تحفظ ملک کی حکومت کے لئے بھی  لازم ہے ،  اگر کسی کی جانب سے حقوق تلفی کی جاتی ہے ، تو  مظلوم کو اس کے خلاف آواز بلند کرنے کا  حق ہے ، یہ حق  ہر شہری کو ملک کا آئین دیتا  ہے  موجودہ وقت میں مسلمانوں کے جتنے مسائل ہیں ، ان سب کا تعلق سیاست  سے بھی  ہے ، اور ان کا تعلق حکومت سے بھی  ہے ، ان کو سیاسی طور پر اور حکومت سے مل کر حل کرنے کی ضرورت ہے ، اس کے لئے حکومت  پر دباؤ بنانا اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہر شہری کا جمہوری  حق ہے ،  جہاں تک آواز بلند کرنے کی  بات ہے تو اس کی مندرجہ ذیل صورتیں اہم ہیں
(الف ) آواز کو موثر بنانے کے لئے آپس میں اتحاد کو خوب مضبوط کیا جائے
(ب ) ظلم کے خلاف حکومت کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کے لئے مضبوط اور با اثر افراد پر مشتمل وفد تشکیل دی جائے ، وفد میں جہاں  مسلم سماج با اثر حضرات  کو شامل کیا جائے ، وہیں دیگر اقلیتوں کے اچھے لوگوں کو شامل کیا جائے
(ج ) حکومت  کے اعلی عہدیداروں سے بار بار ملاقات کی جائے ، اور اس کے لئے حکمت عملی بنا ئی جائے
(د ) ایک مرتبہ ایک ہی مسئلہ پر گفتگو کی جائے اور ون  پوائنٹ میمورنڈم دیا جائے .  اگر حکومت مسائل پر توجہ نہیں دے  ،  اور احتجاج کی ضرورت پیش  ائے ، تو پھر آئین کی روشنی میں احتجاج سے کام لیا جائے ، اس کے لئے مندرجہ ذیل صورتوں کو اختیار کیا جائے
(1)   احتجاج کے لئے پہلے علامتی شکل اختیار کی جائے ، کسی اہم موقع پر پورے ملک میں ایک دن اور ایک وقت میں کالی پٹی لگانے کا اعلان  کیا جائے ،  یا جو مناسب ہو ، اگر عملی احتجاج کی ضرورت ہو تو محفوظ جگہ کا استعمال کیا جائے ، میڈیا اور ذرائع ابلاغ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے ،  میرے مطالعہ  کے مطابق موجودہ وقت میں روڈ شو غیر محفوظ ہے
(2) کھلی جگہ میں احتجاج اور دھرنا کی ضرورت ہو تو دھرنا استھل کا استعمال کیا جائے
(3) اس پر توجہ رہے کہ جماعت میں کوئی غلط قسم کے لوگ نہ گھسیں 
(4) احتجاج کا بہترین طریقہ وہ ہے جو میں نے  امریکہ کے سفر کے دوران اخذ کیا ،وہ یہ کہ تمام ملی تنظیموں کا وفاق بنایا جائے ، اور سب مل کر ایک دن ،ایک وقت احتجاج کے لئے متعین کریں اور اعلان کریں کہ تمام مسلمان مطالبات کا بینر ہاتھ میں لے انسانی زنجیر بنائیں ، سبھی اپنے اپنے مکان کے سامنے بینر لے کر کھڑے ہوکر احتجاج درج کرائیں ، یہ پروگرام دن میں بھی ہو اور رات میں بھی ، رات میں لائٹ والے  بینر بھی استعمال مناسب ہوگا اس طرح کا انتظام بڑے پیمانے پر کرنے میں کوئی مجبوری ہو تو صوبائی اور ضلعی سطح پر بھی کیا جاسکتا ہے
(5) پروگرام سے پہلے حکومت کے محکمہ کو اطلاع ضرور دی جائے
       ملک کا آئین چارہ جوئی کا بھی حق دیتا ہے ، جس علاقہ میں جو ظلم یا حق تلفی ہو تو قانونی چارہ جوئی کی جائے ، نیچے کی عدالت میں کیس کیا جائے ، پھر ہائی کورٹ جائیں ، پھر سپریم کورٹ ، اگر ضرورت محسوس ہو تو عالمی کورٹ تک قانونی چارہ جوئی کے لئے غور و فکر کریں  ، ایک کیس نہیں ، مختلف مقامات سے کیس مقدمے کئے جائیں ، قانونی چارہ جوئی تو آخری مرحلہ ہے ، اس کو آخری وقت میں استعمال کیا جائے ،
یہ چند مشورے ہیں ، جمہوری نظام میں ظلم کے خلاف  ملک کے آئین کی روشنی میں کام کرنا ہی بہترین حکمت عملی ہے ، اللہ تعالیٰ ملک میں آئین کی حکومت کو مضبوطی عطا فرمائے ،

ٹیگ: course of actionDemocracymaulana dr.abulkalam qasmi shamsiperspectiverightssystem

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Authoritarian System in Madrasas and Colleges
مضامین

مدارس و کالجز میں اربابِ حل و عقد کا آمرانہ نظام

10 دسمبر
Misconceptions about Jihad
مضامین

جہاد کے متعلق جہالت و بے خبری،

09 دسمبر
Modi Decode Intellectual Failure
مضامین

دانشور طبقہ نریندر مودی کو ڈی کوڈ کرنے میں ناکام رہا

06 دسمبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
NCERT Ghaznavi Content

NCRT کی نئی کلاس 7 کی کتاب میں ‘غزنوی حملہ’، مندروں کی تباہی اور اسلام کی اشاعت پر فوکس

دسمبر 7, 2025
Umeed Portal Shutdown Waqf Registration

ڈیڈ لائن کے ساتھ ہی امید پورٹل بند ، کوئی نئی پراپرٹی اپ لوڈ نہیں کی جائے گی۔ 6 ماہ میں کل 5,17,040 وقف املاک درج

دسمبر 7, 2025
Khaleda Zia Critical Hospitalized

بنگلہ دیش کی سابق پی ایم خالدہ ضئیا وینٹی لیٹر پر، حالت نازک، کئی اعضا نے کام کرنا بند کردیا

دسمبر 12, 2025
Akhilesh Questions Detention Centre Motive

ڈیٹنشن سینٹر کس لیے، یہ S.I.R. ہے یا N.R.C ؟ اکھلیش کا سوال

دسمبر 10, 2025
US Visa Social Media Screening

امریکہ، ویزا چاہنے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کھنگالے گا، ضوابط کا دائرہ بڑھایا

Naya Bihar Athar Murder Case

‘نیا بہار’: پلاس سے اطہر کی انگلیاں ،کان کاٹے، گرم سلاخ سے داغا،سینے پر کودے،جان لے لی

Dr Qazi Mohammad Mian Edu Honours Award

تعلیمی میدان میں سرگرم ڈاکٹر قاضی محمد میاں ایڈو آنرز ایوارڈ سے سرفراز

Universities Education Crisis

یونیورسٹیاں تباہی کے دہانے پر

US Visa Social Media Screening

امریکہ، ویزا چاہنے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کھنگالے گا، ضوابط کا دائرہ بڑھایا

دسمبر 15, 2025
Naya Bihar Athar Murder Case

‘نیا بہار’: پلاس سے اطہر کی انگلیاں ،کان کاٹے، گرم سلاخ سے داغا،سینے پر کودے،جان لے لی

دسمبر 15, 2025
Dr Qazi Mohammad Mian Edu Honours Award

تعلیمی میدان میں سرگرم ڈاکٹر قاضی محمد میاں ایڈو آنرز ایوارڈ سے سرفراز

دسمبر 15, 2025
Universities Education Crisis

یونیورسٹیاں تباہی کے دہانے پر

دسمبر 15, 2025

حالیہ خبریں

US Visa Social Media Screening

امریکہ، ویزا چاہنے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کھنگالے گا، ضوابط کا دائرہ بڑھایا

دسمبر 15, 2025
Naya Bihar Athar Murder Case

‘نیا بہار’: پلاس سے اطہر کی انگلیاں ،کان کاٹے، گرم سلاخ سے داغا،سینے پر کودے،جان لے لی

دسمبر 15, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN