لکھنؤ:(ایجنسی)
کانگریس کی جنرل سکریٹری اور پارٹی کی اتر پردیش انچارج پرینکا گاندھی نے پیر کو کہا کہ ان کی پارٹی نے خواتین کے لیے ایک الگ منشور تیار کیا ہے۔
پرینکا نے ٹویٹ کیا:’ ‘اتر پردیش کی میری پیاری بہنو، آپ کا ہر دن جدوجہد سے بھرا ہے۔ اس بات کو سمجھتے ہوئے کانگریس پارٹی نے ایک الگ سے(مہیلا) خواتینمنشور تیار کیا ہے۔‘ اسی ٹویٹ میں منشور میں شامل کچھ وعدوں کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا، ’کانگریس پارٹی کی حکومت بننے پرسالانہ بھرے ہوئے تین ایل پی جی سلنڈر مفت دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ریاست کی سرکاری بسوں میں خواتین کے لیے مفت سفر کا انتظام کیا جائے گا۔
پرینکا نے اس ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی ٹیگ کی جس میں خواتین کے حوالے سے کئی وعدوں کا ذکر ہے۔ ان میں آشا اور آنگن باڑی کارکنوں کو ماہانہ 10,000 روپے کا اعزازیہ دینے، نئے سرکاری عہدوں میں ریزرویشن کے التزامات کے مطابق 40
فیصد عہدوں پر خواتین کی تقرری، 1000 روپے فی ماہ بزرگ – بیوہ پنشن دینے اور اترپردیش کے سابق فوجیوں کے نام پر پردیش بھر میں 75 اسکول کھولنے کے وعدے شامل ہیں۔
غور طلب ہے کہ کانگریس کی کھوئی زمین واپس دلانے کی کوشش میں مصروف پرینکا گاندھی اپنے انتخابی مہم کے دوران خاص طور سے خواتین کو لبھانے کی کوشش کررہی ہے۔ اس سے پہلے وہ اترپردیش کے آئند ہ اسمبلی انتخابات میں 40 فیصد سیٹ پر خواتین امیدوار اتارنے کے اعلان کے ساتھ ساتھ طالبات کو اسمارٹ فون اور الیکٹرک اسکوٹی دینے کا بھی اعلان کرچکی ہیں۔








