اردو
हिन्दी
مارچ 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ایران کے سب سے طاقتور شخص آیت اللّٰہ خامنہ ای کون تھے؟ ان کی زندگی پر ایک نظر

13 منٹس پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Khamenei Life Biography Iran Leader
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سپریم لیڈر کے عہدے پر چار دہائیوں سے فائز سید علی خامنہ ای 1939ء میں ایران کے شہر مشہد میں ایک مقامی مذہبی رہنما، جواد خامنہ ای کے گھر میں پیدا ہوئے اور انہوں نے نسبتاً غربت میں پرورش پائی، وہ اپنے بھائی بہنوں میں دوسرے نمبر پر تھے۔
انہوں نے مشہد میں ایک مدرسے میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد عراق کے شہر نجف سے فقہ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی جہاں وہ آیت اللہ خمینی کے طالب علم تھے۔
خامنہ ای کی شاعری میں دلچسپی ان کی عوامی شخصیت کا ایک معروف حصہ ہے، وہ اکثر اپنی تقریروں میں اشعار کا حوالہ دیتے تھے اور مشاعروں کی میزبانی کرتے تھے جہاں حکومت حامی شاعر اپنے اشعار پڑھنے اور ان کے تبصرے وصول کرنے کے لیے جمع ہوتے تھے۔مذہبی علما میں خامنہ ای کی ادب میں دلچسپی کافی نایاب ہے، باغبانی میں ان کی دلچسپی کا بھی یہی حال تھا۔
وہ ایرانی ریاست کے طاقت کے مراکز میں مرکزی حیثیت رکھنے کے لیے مشہور رہے، بطور رہبرِ اعلیٰ، خامنہ ای کو کسی بھی حکومتی معاملے میں ویٹو کی طاقت حاصل رہی، اس کے علاوہ ان کے پاس یہ اختیار تھا کہ وہ جس کو چاہیں، کسی بھی عوامی دفتر کے امیدوار کے طور پر منتخب کر سکتے تھے۔ریاست کے سربراہ اور فوج کے کمانڈر ان چیف ہونے کے ناطے، وہ ایران کے سب کے طاقتور شخص کے طور پر جانے جاتے تھے۔
خامنہ ای بہت کم ایران سے باہر جاتے تھے اور مرکزی تہران میں واقع ایک کمپاؤنڈ میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک سادہ زندگی گزارتے تھے۔
1960ء اور 1970ء کی دہائیوں میں خامنہ ای شاہ ایران کے خلاف مظاہروں میں شامل رہے اور وہ اس وقت جلاوطنی میں رہنے والے آیت اللّٰہ روح اللّٰہ خمینی کے کٹر حامی تھے۔خامنہ ای کئی برسوں تک روپوش رہے اور انھیں جیل بھی کاٹنی پڑی، شاہِ ایران کی خفیہ پولیس نے انھیں 6 مرتبہ گرفتار کیا اور انھیں تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای خطے میں ایرانی اثر و رسوخ کو ایک خاص نام دیتے ہیں۔ وہ اسے ’مزاحمت کا جغرافیہ‘ قرار دیتے ہیں۔
1979ء کے انقلاب میں شاہ کا تختہ الٹے جانے کے بعد، ایران ایک اسلامی جمہوریہ بن گیا، خامنہ ای کو انقلاب کا انتظام سنبھالنے کے لیے قائم کی گئی اسلامی انقلابی کونسل کا رکن مقرر کیا گیا۔
1981ء میں وہ 95 فیصد ووٹ حاصل کر کے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر منتخب ہوئے، خامنہ ای 2 ماہ قبل قاتلانہ حملے کا نشانہ بنے تھے، جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے تھے اور ان کا دایاں بازو ناکارہ ہو گیا تھا۔عراق کے خلاف جنگ میں انہوں نے پاسداران انقلاب کی کمان بھی کی۔
1989ء میں خمینی کی وفات کے بعد خامنہ ای سپریم لیڈر بنے، انہیں اسلامی علما کے 88 رکنی ادارے، اسمبلی آف ایکسپرٹس نے نیا لیڈر نامزد کیا تھا۔وہ صرف روحانی پیشوا نہیں ہیں بلکہ حکومت کی سمت کا تعین کرنے، مسلح افواج کی کمان اور عدلیہ کے سربراہ کی تقرری میں مشاورت تک ان کے فرائض میں شامل تھی۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اپنے دور میں خامنہ ای نے روایتی جنگ کی بجائے خطے میں ’مزاحمت کا محور‘ تشکیل دیا، جس میں لبنان میں حزب اللّٰہ، یمن میں حوثی اور شام میں بشار الاسد کی حکومت شامل تھی، تاہم 2023ء میں اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد یہ محور بکھرنے لگا، اسرائیل نے حالیہ مہم میں حزب اللّٰہ کی قیادت کو ختم کر دیا، جبکہ دسمبر 2024ء میں شام میں اسد حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔
خامنہ ای نے ملکی ایٹمی پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھایا، جس پر امریکا اور اسرائیل سے مسلسل تصادم ہوا، 2018ء میں ٹرمپ کے ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران نے یورینیم کی افزودگی ہتھیاروں کے درجے کے قریب تک پہنچا دی۔
اندرون ملک، سیاسی جبر اور معاشی بدحالی کے باعث خامنہ ای کو 1997ء، 2009ء، 2019ء اور 2022ء میں مہسا امینی کی موت پر بڑے پیمانے پر مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا جنہیں سیکیورٹی فورسز نے انتہائی سختی سے کچل دیا۔ دسمبر 2025ء کے اواخر میں 9 کروڑ آبادی والے اس ملک میں دوبارہ شدید معاشی مظاہرے شروع ہوئے جس میں کھلے عام اسلامی جمہوریہ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Khamenei Death Successor Question Iran
خبریں

خامنہ ای کی شہادت کی سرکاری ثصدیق ایران میں چالیس روزہ سوگ کا اعلان کون ہوگا جانشین ؟

01 مارچ
Raghuvanshi Statement Hindutva Arrest Issue
خبریں

میں نے ہندوتوا لیڈروں کو گرفتار نہ کرنے کی قیمت ادا کی.:مہاراشٹر کے سابق اے ٹی ایس سربراہ کے پی۔ رگھوونشی

01 مارچ
Iran Retaliation US Israel Conflict
خبریں

ایران کی جوابی کارروائی، امریکی ملٹری بیس پر تاہڑ توڑ حملے اسرائیل پر بھی بیلیسٹک میزائل برسائے، حوثی بھی جنگ میں کودے

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Kerala Story 2 Release Stay Court

ہائی کورٹ نے "دی کیرالہ اسٹوری 2” کی ریلیز پر روک لگا دی کہا – "سنسر بورڈ نے اپنا دماغ نہیں لگایا ۔”

فروری 26, 2026
Mohammad Deepak Statement Controversy

دیپک نے کہا مجھے خود کو "محمد دیپک” کہنے کا کوئی افسوس نہیں ہے

فروری 15, 2026
UGC Directive Sangh Programs Participation

تعلیمی ادارے سنگھ سے منسلک تنظیموں کے پروگرام میں شریک ہوں: یو جی سی کی ‘ہدایت’

فروری 15, 2026
VHP Ideological War Statement

وشو ہندو پریشد نے گھر واپسی کو نظریاتی جنگ بتایا، بال وواہ کا دفاع کیا

فروری 18, 2026
Khamenei Life Biography Iran Leader

ایران کے سب سے طاقتور شخص آیت اللّٰہ خامنہ ای کون تھے؟ ان کی زندگی پر ایک نظر

Khamenei Death Successor Question Iran

خامنہ ای کی شہادت کی سرکاری ثصدیق ایران میں چالیس روزہ سوگ کا اعلان کون ہوگا جانشین ؟

Raghuvanshi Statement Hindutva Arrest Issue

میں نے ہندوتوا لیڈروں کو گرفتار نہ کرنے کی قیمت ادا کی.:مہاراشٹر کے سابق اے ٹی ایس سربراہ کے پی۔ رگھوونشی

Iran Retaliation US Israel Conflict

ایران کی جوابی کارروائی، امریکی ملٹری بیس پر تاہڑ توڑ حملے اسرائیل پر بھی بیلیسٹک میزائل برسائے، حوثی بھی جنگ میں کودے

Muzaffarnagar House Jihad Controversy

مظفر نگر: ہندوتوا گروپ نے مسلم فیملی کے گھر خریدنے کی مخالفت کی اس کو”ہاؤس جہاد‘‘ کا نام دیا

مارچ 1, 2026
Khamenei Life Biography Iran Leader

ایران کے سب سے طاقتور شخص آیت اللّٰہ خامنہ ای کون تھے؟ ان کی زندگی پر ایک نظر

مارچ 1, 2026
Khamenei Death Successor Question Iran

خامنہ ای کی شہادت کی سرکاری ثصدیق ایران میں چالیس روزہ سوگ کا اعلان کون ہوگا جانشین ؟

مارچ 1, 2026
Raghuvanshi Statement Hindutva Arrest Issue

میں نے ہندوتوا لیڈروں کو گرفتار نہ کرنے کی قیمت ادا کی.:مہاراشٹر کے سابق اے ٹی ایس سربراہ کے پی۔ رگھوونشی

مارچ 1, 2026

حالیہ خبریں

Muzaffarnagar House Jihad Controversy

مظفر نگر: ہندوتوا گروپ نے مسلم فیملی کے گھر خریدنے کی مخالفت کی اس کو”ہاؤس جہاد‘‘ کا نام دیا

مارچ 1, 2026
Khamenei Life Biography Iran Leader

ایران کے سب سے طاقتور شخص آیت اللّٰہ خامنہ ای کون تھے؟ ان کی زندگی پر ایک نظر

مارچ 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN