اردو
हिन्दी
مارچ 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

انوج چودھری کا  سنبھل سے تبادلہ کیوں ہوا ، اب کہاں تعیناتی ہوئی؟

10 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
210
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سنبھل سرکل آفیسر کے عہدے پر تعینات انوج چودھری کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ اب وہ سنبھل کے سی او نہیں رہیں گے۔ ان کی جگہ نئے افسر کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ انوج چودھری اب چندوسی کے سی او ہوں گے۔  معلومات کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوج چودھری اب چندوسی کے سرکل آفیسر ہوں گے۔ وہ کورٹ سیکورٹی مانیٹرنگ سیل کے تحت چندوسی کورٹ اور NAFIS کے کام کی نگرانی کے لیے بھی ذمہ دار ہوں گے۔انوج چودھری ہولی کے دوران اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہوں نے کہا کہ جمعہ ایک سال میں 52 بار آتا ہے۔ ہولی سال میں ایک بار آتی ہے۔ اگر مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو لگتا ہے کہ ہولی کے رنگوں سے ان کا مذہب خراب ہو جائے گا تو وہ اس دن گھروں سے نہ نکلیں۔
انوج چودھری کا تبادلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب انہیں دی گئی کلین چٹ منسوخ کر دی گئی ہے اور ان کے خلاف دوبارہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
انوج چودھری کی جگہ سنبھل کے سی او کی ذمہ داری اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولس آلوک کمار کو دی گئی ہے۔ ایریا آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ لائن، ٹریننگ، سائبر کرائم پولیس اسٹیشن اور نمبری برانچ کے کام کی نگرانی کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔اس کے علاوہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ، جو اب تک ایریا آفیسر ٹریفک کی ذمہ داری نبھا رہے تھے، اب ایریا آفیسر آفس، یوپی 112، میڈیا سیل، پبلک ہیئرنگ اور ایل آئی یو کے کام کی نگرانی کے ذمہ دار ہوں گے۔اس کے ساتھ ہی سرکل آفیسر چندوسی کی ذمہ داری نبھا رہے آلوک سدھو کو سرکل آفیسر بہجوئی اور وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن آرگنائزیشن یونٹ کے کام کی نگرانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ کے کے وشنوئی کی طرف سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں مقرر کئے گئے گزیٹیڈ افسران کے کام کی تقسیم میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے کام کی تقسیم کی گئی ہے۔ متعلقہ حکام تعمیل کو یقینی بنائیں۔
قابل ذکر ہے کہ ان کی کلین چٹ کو مسترد کرکے از سر نو تحقیق کا حکم دیا گیا کہا جاتا ہے کہ یہ معاملہ ہی ان کے تبادلہ ک حکم دیا گیا ہے

ٹیگ: Anuj Chaudhary، transferred، Sambhalshai Jama Masjid

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Hormuz Indian Tankers News
خبریں

بھارتی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہے؟بھارت کا دعوی،ایران کا انکار،اب کیا ہوگا؟

12 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
خبریں

ابنائے ہرمز بند رہے گی،امریکی اڈوں پر ِحملے جاری رہیں گے۔مجتبی خامنہ ای کا پہلا خطاب،شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا عہد

12 مارچ
4pm YouTube Channel Ban
خبریں

یوٹیوب چینل 4 PM بند کرنے کا حکم ، قومی سلامتی کا حوالہ

12 مارچ
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN